پاکستان میں اگر دیکھا جائے تو ملکی پیدوار یا جی ڈی پی میں ترسیلاتِ زر کا تناسب نو فیصد سے زیادہ ہے اور پاکستان کی بڑی ضرورت بیرون ملک مقیم پاکستانی پورا کر تے ہیں۔ پاکستانیوں کی بڑی تعداد روزگار کے سلسلے میں سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک جاتی ہے۔
پاکستان کو سب سے زیادہ ترسیلات زر سعودی عرب سے موصول ہوتے ہیں جہاں پاکستانیوں کی بڑی تعداد روزگار کے لیے مقیم ہے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق مالی سال 2024 2025 میں سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں نے سب سے زیادہ نو ارب 30 کروڑ ڈالر پاکستان بھجوائے۔
متحدہ عرب امارات سے پاکستان کو سات ارب 80 کروڑ ڈالر، برطانیہ سے پانچ ارب 90 کروڑ ڈالر مالیت کی ترسیلات زر موصول ہوئیں۔
یہ بھی پڑھئیے
ورکرز کو ائیر پورٹس پر آف لوڈ کیو ں کیا جاتا ہے،حکام کی تحقیقات شروع – urdureport.com
پاکستان انڈیا، میکسیکو، چین اور بنگلہ دیش سمیت دنیا کے اُن پانچ ممالک میں شامل ہے جنھیں سب سے زیادہ اس دوران دیگر یورپی ممالک سے ساڑھے چار ارب ڈالر کی ترسیلاتِ زر موصول ہوئیں۔ ترسیلاتِ زر موصول ہوتی ہیں۔

