جسٹس امین الدین نے وفاقی آئینی عدالت کے پہلے چیف جسٹس کا حلف اٹھالیا۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے جسٹس امین الدین خان سے ان کے عہدے کا حلف لیا جبکہ با قی چھ ججو ن کے حلف جسٹس امین الدین لیں گے۔
ایوان صدر میں ہونے والی اس تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف، وفاقی وزراء، اراکین پارلیمنٹ، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری شریک ہوئے۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سمیت پاک بحریہ اور فضائیہ کے سربراہان نے بھی تقریب میں شرکت کی۔
تقریب میں اسپیکر قومی اسمبلی، چیئرمین سینیٹ سمیت اٹارنی جنرل بھی شریک ہوئے۔
چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت کا کورٹ روم کہاں ہوگا؟
وفاقی آئینی عدالت اسلام آباد ہائی کورٹ میں بیھٹے گی ،آئینی عدالت کے چیف جسٹس امین الدین خان اسلام آباد ہائیکورٹ کے روم نمبر 1 میں بیٹھیں گے، جبکہ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ سرفراز ڈوگر کورٹ روم نمبر 2 میں منتقل ہو جائیں گے۔
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے جسٹس امین الدین خان کی بطور چیف جسٹس آئینی عدالت تقرری کی منظوری دے دی۔
صدرِ مملکت آصف زرداری نے جسٹس امین الدین خان کی تقرری کی منظوری وزیرِ اعظم شہباز شریف کی ایڈوائس پر دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں،
جسٹس امین الدین کی بطور چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت تعیناتی کی اردو رپورٹ میں 11نومبر کو خبر شائع کی گئِ
سپریم کورٹ کے دو سینیر جج جسٹس منصور اور جسٹس اطہر من اللہ مستعفی – urdureport.com
اس تقرری کے بعد جسٹس امین الدین خان وفاقی آئینی عدالت کے پہلے چیف جسٹس ہوں گے۔
واضح رہے کہ جسٹس امین الدین اس ماہ کے آخر میں ریٹائر ہو رہے تھے۔


