پاکستان کی سوشل میڈیا پر سب سے زیادہ فالوورز رکھنے والی جنت مرزا میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بن گئی۔
جنت مرزا کے سوشل میڈیا پر مجموعی طور پر تین کروڑ سے زائد فالوورز ہیں، جس میں انسٹاگرام پر 6.2 ملین جبکہ ٹک ٹاک پر 25.6 ملین فالوورز شامل ہیں۔
جنت مرزا اپنی لپ سنک ویڈیوز، فوٹو شوٹس اور سوشل میڈیا پر بھرپور موجودگی کی وجہ سے پہچانی جاتی ہیں، ان کے والد مرزا انجم کمال ایک سینئر پولیس افسر ہیں، جبکہ ان کی بہنیں علیشبہ انجم اور سحر مرزا بھی ڈیجیٹل کریئیٹرز ہیں۔
واضح رہے کہ جنت مرزا کی 2023 میں معروف ڈیجیٹل کریئیٹر عمر بٹ سے منگنی ہوئی تھی، تاہم کچھ ہی عرصے بعد دونوں نے علیحدگی اختیار کر لی تھی، اس کے بعد سے دونوں کی جانب سے بالواسطہ پیغامات سوشل میڈیا پر زیرِ بحث رہتے ہیں۔
یہ بھی پڑھئیے
اداکارہ صبا قمر کے خلاف متنازع بیانات پر صحافی نے عوامی طور پر معذرت کرلی ہے۔ – urdureport.com
وٹہ سٹہ کی شادی،رابی پیرزادہ نے اپنی زاتی زندگی بارئے بڑا انکشاف کر دیا – urdureport.com
حال ہی میں جنت مرزا نے ایک اداس ریل شیئر کی، جو عمر بٹ اور علینہ عامر کی مبینہ قربت کی خبروں کے دوران سامنے آئی، ریل میں جنت مرزا عجیب داستان ہے گانے پر لپ سنک کرتی نظر آئیں۔
جنت مرزا کی اس ریل کے بعد سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی، جہاں صارفین نے مختلف آرا کا اظہار کیا۔
کچھ صارفین نے جنت مرزا کی آنکھوں میں آنسو دیکھنے کا دعویٰ کیا اور کہا کہ وہ عمر بٹ کے بغیر اداس نظر آ رہی ہیں، جبکہ بعض نے یہ بھی لکھا کہ کبھی کبھی علیحدگی ہی بہتر ہوتی ہے اور اللّٰہ سب کو مزید مضبوط بنائے۔

