وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کا شانزے روحیل کے ساتھ نکاح ہوگیا جبکہ شادی کی تقریبات ابھی جا ری ہیں۔
چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل علامہ راغب نعیمی نے جنید صفدر اور شانزے روحیل کا نکاح پڑھایا۔
قبل ازیں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر بارات لے کر دلہنیا کے گھر پہنچے، بارات لاہور کی ایک نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں داخل ہوئی، جہاں سابق وزیراعظم نواز شریف، وزیراعظم شہباز شریف، وزیراعلیٰ مریم نواز، اہل خانہ کے افراد، ساتھ ہی وفاقی اور صوبائی وزرا اور ملکی و غیر ملکی مہمان بھی شریک تھے۔
یہ بھی پڑھئیے
مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کی دوسری شادی مسلم لیگی رہنما کی پوتی سے طے – urdureport.com
جنید صفدر کی شادی شانزے علی روحیل سے ہوئی جو کہ مسلم لیگ (ن) کے سینیئر رہنما اور سابق رکن قومی اسمبلی شیخ روحیل اصغر کی پوتی ہیں۔
ولیمہ کی تقریب کل جاتی امرا میں منعقد ہوگی، جبکہ ان کی مہندی کی تقریب گزشتہ شب جاتی امرا میں ہی منعقد کی گئی تھی۔
مہندی کی تقریب کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں، جن میں مریم نواز بھی موجود تھیں، جبکہ سابق وزیراعظم نواز شریف بھی مہندی کی تقریب میں شریک
واضح رہے کہ یہ جنید صفدر کی دوسری شادی ہے۔ ان کی پہلی شادی عائشہ سیف خان سے 2021 میں ہوئی تھی، جس کا نکاح لندن میں ہوا بعد ازاں یہ جوڑا الگ ہو گیا، جنید صفدر نے اکتوبر 2023 میں انسٹاگرام پر طلاق کا اعلان کیا تھا۔

