ہدایت کار و پروڈیوسر شمعون عباسی نے انکشاف کیا ہے کہ ’جن کی شادی ان کی شادی‘ میں سجل علی اور احد رضا میر کو ایک ساتھ کاسٹ کرنے پر چینل والوں نے اعتراض اٹھایا تھا۔ہم ٹی وی پر نشر ہونے والا ڈرامہ اپنی منفرد کہانی کی وجہ سےخاصی مقبولیت حاصل کر چکا ہے۔
واضح رہے کہ احد رضا میر اور سجل علی نے مارچ 2020 میں شادی کی تھی، تاہم مارچ 2022 میں ان کی طلاق کی خبریں سامنے آئیں، رواں سال مئی میں احد رضا میر کے والد نے بیٹے کی طلاق کی تصدیق کر دی تھی۔
ڈرامے کی کاسٹنگ کے حوالے سے شمعون عباسی نے کہا کہ ان کے ذہن میں بڑے بھائی کے کردار کے لیے سید جبران، جن کے کردار کے لیے ثاقب سمیع، خوشی کے کردار کے لیے سجل علی، وہاج علی کے کردار کے لیے علی رضا، تَمکینت کے لیے مزنہ
وقاص اور نادیہ افگن کی جگہ گلِ رانا تھیں۔
یہ بھی پڑھیں
دراز قد ہونے کی وجہ سے شروع میں کام نہیں ملا،اداکارہ ماہم عامر – urdureport.com
شمعون عباسی کے مطابق چینل احمد رضا میر کو بھی کاسٹ کرنا چاہتا تھا، لیکن انہیں بتایا گیا کہ اگر سجل علی ڈرامے کا حصہ بنیں گی تو احد رضا میر شامل نہیں ہو سکتے اور اگر احد رضا میر ڈرامے کا حصہ ہوں گے تو سجل علی شامل نہیں ہو سکتیں۔ان کا کہنا تھا کہ بعد میں پوری کاسٹ تبدیل ہو گئی،لیکن وہ اس بات پر یقین نہیں کر سکتے کیونکہ ان کے خیال میں ڈرامے کا کانسیپٹ کافی منفرد تھا اور کوئی اداکار اسے منع نہیں کر سکتا تھا۔


