بولی وڈ کے لیجنڈ کامیڈین جونی لیور پاکستانی ڈرامے کے شوقین نکل ائے اور انہوں نے ایک ویڈیو میں اپنے پسندیدہ پاکستانی ڈرامے کا نام بتادیا ہے۔
ڈراما ’پامال‘ پاکستانی معاشرتی مسائل کی عکاسی کرتا ہے، جس میں میاں بیوی کے تعلقات اور محبت کو موضوع بنایا گیا ہے
جونی لیور کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے، جس میں وہ گرین انٹرٹینمنٹ کے ڈرامے ’پامال‘ کی تعریف کر رہے ہیں۔انہوں نے ویڈیو میں بتایا کہ وہ اور ان کے تمام گھروالے ڈراما سیریل ’پامال‘ بہت شوق سے دیکھتے ہیں اور اس کی ہر نئی قسط کا بے صبری سے انتظار کرتے ہیں کہ کب نئی قسط آئے گی۔
اداکار نے ڈرامے کے ہدایتکار خضر ادریس کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ بہت ہی باصلاحیت ہدایتکار ہیں جنہوں نے ڈرامے کی شاندار ہدایتکاری کی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنی بیوی سے بھی خضر ادریس کی صلاحیتوں کی تعریف کرتے ہیں۔
جونی لیور کے مطابق ڈرامے کی پروڈکشن، کہانی، اداکاری اور ہدایت کاری سب ہی کمال ہیں۔
یہ پڑھئیے
علیزے شاہ نے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے تمام تصاویر اور پوسٹس کیوں ڈیلیٹ کر دیں – urdureport.com
انڈے کس نے پھینکے؟ چاہت فتح علی خان نے خاموشی توڑ دی – urdureport.com

