وزارتِ مذہبی امور نے حج 2026 کے موقع پر حجازِ مقدس میں خدمات انجام دینے والے خدامُ الحجاج اور ناظمین کے لیے درخواستیں طلب کر لی ہیں۔
درخواستیں جمع کروانے کی آخری تاریخ 30 نومبر 2025 مقرر کی گئی ہے۔ امیدواروں کا انتخاب نیشنل ٹیسٹنگ سروس (NTS) کے تحریری امتحان اور جسمانی ٹیسٹ کے ذریعے کیا جائے گا۔
اہلیت
- گریڈ BPS 11 سے 18 تک کے سرکاری ملازمین درخواست دینے کے اہل ہیں۔
- اہل علاقوں میں اسلام آباد، پنجاب، سندھ، خیبرپختونخوا، بلوچستان، سابقہ فاٹا، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان شامل ہیں۔
- امیدواروں کا انتخاب ہر علاقے کے مختص کوٹے کے مطابق ہوگا۔
امتحانی طریقہ کار
- پہلے تحریری امتحان (NTS) لیا جائے گا، جس میں کم از کم 40٪ نمبر حاصل کرنا ضروری ہے۔
- تحریری امتحان کے بعد جسمانی صلاحیت (Physical Test) ہوگا، جس میں:
- 5 کلومیٹر دوڑ
- تیز قدمی (Brisk Walk)
شامل ہوگی، جو مقررہ وقت میں مکمل کرنا لازمی ہے۔
درخواست اور ضروری شرائط
- امیدوار NTS فارم میں دی گئی معلومات کو درست اور حتمی طور پر درج کریں، کیونکہ وہی معلومات قابلِ قبول ہوں گی۔
- ہر امیدوار کو اپنی متعلقہ سرکاری ڈپارٹمنٹ سے بروقت NOC حاصل کرنا لازمی ہے، بصورتِ دیگر درخواست مسترد کردی جائے گی۔
- ہر کیٹیگری میں 70٪ ریپیٹرز جبکہ 30٪ نئے امیدواروں کا انتخاب ہوگا۔
- سپروائزری کیٹیگری میں 10٪ نشستیں جبکہ فیلڈ اسٹاف میں 30٪ نشستیں پولیس، اینٹی نارکوٹکس فورس، اے ایس ایف اور ریسکیو 1122 کے یونیفارمڈ اہلکاروں کے لیے مختص ہیں۔
- جسمانی طور پر کمزور یا معذوری کے حامل ملازمین درخواست دینے کے اہل نہیں ہوں گے۔
- شارٹ لسٹ امیدواروں کی اصل دستاویزات کسی بھی وقت چیک کی جا سکتی ہیں، غلط معلومات ثابت ہونے پر درخواست منسوخ کر دی جائے گی۔
دیگر اہم نکات
- وزارت مذہبی امور ضرورت کے مطابق خدام کی تعداد کم یا زیادہ کر سکتی ہے، یا انتخابی عمل کو کسی بھی مرحلے پر معطل/منسوخ کرنے کا اختیار رکھتی ہے۔
- انتخاب اور تربیت کے دوران کسی امیدوار کو TA/DA نہیں دیا جائے گا۔
- درخواست مکمل طور پر آن لائن بھرنے کے بعد پرنٹ کرکے، مطلوبہ تصدیق شدہ دستاویزات کے ساتھ NTS ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کو کوریئر کے ذریعے بھجوائی جائے۔
- غلط طریقے سے بھرا ہوا، نامکمل یا ہاتھ سے لکھا گیا فارم قابلِ قبول نہیں ہوگا۔
- مزید معلومات اور طریقہ کار NTS کی ویب سائٹ پر دستیاب ہے۔


