مشہور ٹی وی اینکر اور’پاکستان عوام راج تحریک‘ کے بانی اقرار الحسن کی ایک پرانی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں انہوں نے کہا تحا کہ حلف دینا ہوں کبھی سیاست میں نہیں آوں گا۔
انہو ں نے مزید اعلان کیا ہے کہ وہ کسی پارٹی یا حکومتی عہدے پر فائز نہیں ہوں گے اور نہ ہی الیکشن لڑیں گے۔
لیکن سوشل میڈیا صارفین اس بات پر ان سے زیادہ قائل نظر نہیں آئے اور اب ان کی 2024 کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں انہوں نے اینکر اور صحافی وسیم بادامی کے پروگرام میں ایک سوال کے جواب میں حلف دیا تھا کہ میں کبھی سیاست میں نہیں آؤں گا۔
یہ بھی پڑھئِے
اینکر پرسن اقرار الحسن نے نئی سیاسی جما عت پاکستان عوام راج تحریک لانچ کر دی – urdureport.com
ساتھ ہی انہوں نے وضاحت کی کہ سیاست میں آنے سے مراد یہ ہے کہ میں کسی عہدے، ایم این اے، ایم پی اے، سینیٹر یا وزیر کی سیٹ کے لیے، کسی عہدے کے لیے لڑتا ہوا نظر نہیں آؤں گا ۔
صارفین کا کہنا ہے ماضی میں وہ سیاست میں نہ آنے کا بھی کہتے تھے لیکن اب سیاست میں آ گئے ہیں اور ایک بار پھر حلف دے رہے ہیں کہ میں کوئی عہدہ نہیں لوں گا۔

