سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات کا غیر حتمی نتیجہ سامنے آ گیا۔ جس کے مطابق حکو مت کے حمایت یا فتہ امیدوار ہارون الرشید نے صدارت کی سیٹ پر میدان مار لیا ہے جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے حامد خان گروپ کے امیدوار تو فیق آصف دوسرے نمبر پر رہے۔
غیر حتمی نتیجے کے مطابق انڈیپنڈیٹ گروپ کے ہارون الرشید صدر کی نشست پر 1947 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ان کو وفا قی وزیر قانون اعظم نذیر تارڈ اور حکومت کی واضع حمایت حاصل تھی، جبکہ پروفیشنل گروپ کے توفیق آصف 151وکلاء کیے توفیق آصف کو پی ٹی آئی کے رہنما حامد خان کی حمایت حاصل تھی نے ووٹ حاصل کیے۔
پاکستان تحریک انصاف کے بعض رہنماوں نے کھل کر حکومتی امدوار کی حمایت کی ان کا کہنا تھا کہ وکلاء کی سیاست کا قومی سیا ست سے تعلق نہیں جبکہ حکومت ہارون الرشید کی کامیابی کو چھبیس ویں آئینی ترمیم کی کامیابی قرار دیتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں
سرکاری کالج پر مریم نواز کی تصویر والا جھنڈا لگانے پر پرنسپل کو وارننگ – urdureport.com
ادھر وزیرِ اعظم شہباز شریف نے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کا الیکشن جیتنے پر انڈیپنڈنٹ گروپ کو مبارک باد پیش کی ہے۔

