وزیراعلی سہیل آفریدی نے کہا کہ اس حکومت نے 5300 ارب روپے کھائے ہیں اور حکومت پر آئی ایم ایف کی یہ چا رج شیٹ ہے اس پر میڈیا حکومت سے سوال کر ئے، یہ اس قوم کا پیسہ ہے ملک کا پیسہ ہے پاکستانی عوام کا پیسہ ہے اس پر حکومت سے سوال کر یں۔
جو آئی ایم ایف کی حالیہ رپورٹ اس حکومت کی کارکردگی پر چارج شیٹ ہے میڈیا کو چاہئے اس پر سوال کرے، وفاقی وزراء سے پوچھے جو پانچ ہزار ارب روپے کی کرپشن کا آئی ایم ایف نے کہا ہے اس پر سوال اٹھائے۔
انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئَ کہا کہ جو صرف اور صرف پی ٹی آئی کو ختم کرنے اور عمران خان کو قید تنہائی میں ڈالے ہوئے ہیں ان سے سوال کر یں۔اس پانچ ہزار ارب میں پاکستانی غریب قوم کا پیسہ ہے۔
یہ بھی پڑھئِے
سہیل آفریدی کو الیکشن کمیشن کا نوٹس،ہری پور الیکشن مہم میں حصہ کیوں لیا – urdureport.com
انہو ں نے صحافیو ں سے کہا کہ اپ موٹر سائیکل پر روزانہ سوار ہو کر یہا ں اڈیالہ جیل آرہے ہیں اس میں اپ کے ٹیکس کا پیسہ بھی ہے،اس میں اس غریب مزدور کا پیسہ بھی شامل ہے جو صبح سے شام اپنے بچوں کے لیے حق حلال کا پسینہ بہا کر پیسہ کماتا ہے۔

