خیبرپختونخوا کابینہ نے 9 مئی 2023 کے مقدمات ختم کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
معاون خصوصی برائے اطلاعات شفیع جان نے کابینہ اجلاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ کابینہ نے 9 اور 10 مئی کو سیاسی انتقام کے تحت درج بغیر ثبوت کے مقدمات ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
انہوں نے کہاکہ وزیراعلیٰ محمد سہیل آفریدی کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کے اجلاس میں اہم فیصلے کیے گیے۔ صوبے میں گندم کے ذخائر، بین الصوبائی نقل و حمل اور آئندہ حکمت عملی پر کابینہ کو بریفنگ دی گئی۔
شفیع جان نے بتایا کہ جاری منصوبوں کی جلد تکمیل کے لیے ضلعی ترقیاتی منصوبوں کے فنڈز کی فراہمی کی منظوری دی گئی۔ صوبائی کابینہ نے سی ٹی ڈی کے لیے 150 ملین روپے خصوصی گرانٹ کی منظوری دی۔
انہوں نے بتایا کہ اجلاس میں ریڈیو پاکستان پشاور واقعہ کی انکوائری صوبائی اسمبلی کی اسپیشل کمیٹی کے سپرد کرنے کی منظوری دی گئی۔
قبل ازیںخیبرپختونخوا کابینہ نے 9 اور 10مئی کے مقدمات ختم کرنیکا اعلان کرتے ہوئے فیصلہ کیا ہے کہ سیاسی انتقام کے تحت جو مقدمات درج کئے گئے ہیں اور جن کے ثبوت دستیاب نہیں ہیں ان کا خاتمہ کیا جائے گا۔
مقدمات سیاسی انتقام کے تحت درج کئے گئے ہیں، شواہد نہیں ، انہیں ختم کیا جائے گا، ریڈیو پاکستان پشاورکے واقعہ کی انکوائری کا معاملہ صوبائی اسمبلی کی سپیشل کمیٹی کے سپرد، کابینہ نے ایکشن ان ایڈ آف سول پاورز قانون کے خاتمے سے متعلق کمیٹی کی سفارشات پر عمل درآمد کی منظوری دے دی۔
صوبے کے تمام سرکاری، خودمختار اور نیم خودمختار اداروں میں بھرتیاں ایٹا کے ذریعے، سرکاری بھرتی نجی ٹیسٹنگ ایجنسی کے ذریعے نہیں ہوگی، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی زیر صدارت کابینہ نے ریڈیو پاکستان پشاورکے واقعہ کی انکوائری کا معاملہ صوبائی اسمبلی کی سپیشل کمیٹی کے سپرد کرنے کے بھی منظوری دی گئی۔
یہ بھی پڑھئیے
اتوار کو سہیل آفریدی کا پشاور میں سیاسی شو،عمران خان کی رہائی یا گورنر راج – urdureport.com
پی ٹی آئی کابیانیہ کبھی ملک دشمن نہ ہے نہ ہوگا،بیرسٹر گوہر کا ردعمل – urdureport.com
صوبائی کابینہ نے طورخم سرحد پر پھنسے افغان مہاجرین کو کھانے پینے سمیت ضروری اشیا کی فراہمی کے انتظامات ، سول افسران اور ضلعی انتظامیہ کو بلٹ پروف گاڑیاں فراہم کرنے کی بھی منظوری دی۔

