دل والے دلہنیا لے جائیں گے انڈیا کی ہٹ فلم کے کرداد راج اور سمرن کے لندن کے لیسٹر اسکوائر میں کانسی کا مجسمہ نصب کر دیا گیا۔
بڑے بڑے دیشوں میں ایسی چھوٹی چھوٹی باتیں ہوتی رہتی ہیں، سینیوریٹا،فلم دل والے دلہنیا لے جایں گے کا مقبول ڈائیلاگ جو آج بھی فینز کے دلوں میں تازہ ہے،
مجسمے کی تقریب رونمائی میں فلم کے ہیرو شاہ رخ خان اور ہیروین کاجل نے رونمائی کی اور اس دوران وہ دونوں انتہائی خوش دکھائی دئیے۔
یہ بھی پڑھیں
24ویں لکس اسٹائل ایوارڈز کی نامزدگیاں، کون کون شامل ہے؟ جانئیے – urdureport.com
جیسے ہی 25 برس کی ہوئی، ہر کوئی ان سے شادی بارے سوال کرنے لگا – urdureport.com
اس موقع پر شاہ رخ خان نے سوشل میڈیا ایکس پر لکھا کہ آج لندن کے لیسٹر اسکوائر میں دل والے دلہنیا لے جائیں گے (DDLJ) کے 30 سال مکمل ہونے پر راج اور سمرن کے کانسی کے مجسمے کی رونمائی کرتے ہوئے بے حد خوشی ہوئی!
انتہائی مسرت ہے کہ DDLJ وہ پہلی بھارتی فلم بن گئی ہے جسے Scenes in the Square ٹریل میں اس اعزاز سے نوازا گیا ہے۔
برطانیہ میں موجود تمام لوگوں کا تہہ دل سے شکریہ جنہوں نے یہ ممکن بنایا۔
جب بھی لندن آئیں، راج اور سمرن سے ضرور ملیں… ہمیں خوشی ہوگی کہ آپ DDLJ کے ساتھ مزید یادیں بنائیں


