راولپنڈی ۔دوسرے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کو باآسانی شکست سے دوچار کردیا اور سیریز 1-1، سے برابر کر دی مہمان ٹیم نے 68 رنز کا ہدف 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان کی بیٹنگ شکست کی وجہ بنی جوہ کہ انتہائی مایوس کن رہی، پاکستان ٹیم دوسری اننگز میں صرف 138 رنز بناسکی، پاکستان کے 6 کھلاڑی ڈبل فیگر میں بھی داخل نہ ہوسکے۔
پاکستان ٹیم راولپنڈی ٹیسٹ میں ناقص بیٹنگ کے باعث جنوبی افریقا کو صرف 68 رنز کا ہدف دے سکی۔
پاکستان کی جانب سے دوسری اننگ میں امام الحق 9، عبداللہ شفیق 6، شان صفر، سعود 11، رضوان 18 رنزبنا سکے۔ بابراعظم 50 رنز بناکر نمایاں رہے، سلمان علی آغا نے 28 رنز بنائے جبکہ جنوبی افریقہ کے سائمن ہارمر نے 6 وکٹیں حاصل لیں۔

