• Home  
  • دو چار ماہ ایشوریا رائے کی جانب سے نکاح کا پیغام آجائے گا،مفتی عبدالقوی
- انٹرٹینمنٹ

دو چار ماہ ایشوریا رائے کی جانب سے نکاح کا پیغام آجائے گا،مفتی عبدالقوی

پاکستانی مذہبی اسکالر مفتی عبدالقوی جو کہ اپنے منفرد بیانات کی وجہ سے میڈیا کی زینت بنے رہتے ہیں ان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے جس میں وہ بالی ووڈ اداکارہ ایشوریا رائے سے نکاح کرنے سے بارے پر جوش نظر آتے ہیں۔ مفتی عبدالقوی نے دعویٰ کیا […]

پاکستانی مذہبی اسکالر مفتی عبدالقوی جو کہ اپنے منفرد بیانات کی وجہ سے میڈیا کی زینت بنے رہتے ہیں ان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے جس میں وہ بالی ووڈ اداکارہ ایشوریا رائے سے نکاح کرنے سے بارے پر جوش نظر آتے ہیں۔

مفتی عبدالقوی نے دعویٰ کیا کہ ایشوریا رائے اور ان کے شوہر ابھیشیک بچن کے درمیان علیحدگی کی صورتحال پیدا ہو رہی ہے، اور اگر ایسا ہوا تو ’دو سے چار ماہ میں ایشوریا رائے کی جانب سے میرے لیے پیغامِ نکاح آجائے گا‘۔

ایک پروگرام میں مفتی قوی نے راکھی ساونت کے مذہب کی تبدیلی کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ اب ان کا نام فاطمہ ہے، اسی طرح ایشوریا رائے کو بھی پہلے مسلمان کروں گا اور ان کا نام عائشہ رائے رکھوں گا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی مفتی عبدالقوی نے بالی ووڈ اداکارہ راکھی ساونت کو شادی کی پیشکش کی تھی، جس پر راکھی ساونت نے ردِعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ مفتی قوی کو جھیلنا آسان نہیں اور وہ بہت مختلف ہیں۔

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اردو رپورٹ جملہ حقوق محفوظ ہیں