بھارتی فلم دھریندر کے بعد اب اداکار سنی دیول کی پاکستان مخالف فلم بارڈر 2 کی بھی خلیجی ملکوں میں ریلیز پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ فلم جمعہ 23 جنوری کو تھیٹر پر ریلیز ہونا تھی۔
بارڈر 2 نئے سال کی پہلی بڑی فلم بھی ہے جس کو ریلیز کیا جا رہا ہے تاہم ایک ادیتیہ دھر کی فلم دھریندر کی طرح بارڈر 2 بھی خلیجی ممالک میں ریلیز نہیں کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھئیے
پاکستان مخالف بھارتی فلم دھریندر کو بڑا جھٹکا،یو اے ای میں پابندی لگ گئی – urdureport.com
2025,پاکستان کی پانچ ٹاپ فلمیں کونسی جنہوں نے کامیابی کے جھنڈے گاڑھے – urdureport.com
(3) Urdu Report (@UrduReportpk) / X

بھارتی میڈیا کے مطابق بحرین، کویت، عمان، قطر، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں فلم بارڈر 2 ریلیز نہیں کی جائے گی۔
دھریندر کو خلیجی ممالک میں پابندی کے باعث بیرون ملک آمدنی میں اندازاً 90 کروڑ روپے (10 ملین ڈالر) کا نقصان ہوا۔

