وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ سہیل آفریدی کو بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ایک بار پھر ملاقات سے روک دیا گیا ،سہیل آفریدی نے اڈیالہ جیل کے با ہر میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے عمران خان سے ملاقات سے متعلق کہا کہ میں اپنے قائد سے 2 سال سے نہیں ملا، دیکھتا ہوں یہ مجھے ملنے سے کب تک روکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میں نے تمام قانونی راستے اپنائے، پنجاب اور وفاق کے محکمہ داخلہ کو اور چیف جسٹس پاکستان کو خطوط لکھے اور اس کے بعد اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دی۔
انہو ں نے مزید کہا کہ 3 ججز کے حکم کے باوجود آج چوتھی بار مجھے میرے لیڈر سے ملاقات سے روکا گیا، کوئی اتنا طاقتور ہے کہ آئین و قانون کو عدالتی احکامات کو مسلسل روند رہا ہے اور اس کو کسی کی پرواہ نہیں۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ جب تمام قانونی طریقے استعمال کرنے کے باوجود ملاقات کی اجازت نہیں ملی تو اب اس پر ہم پارٹی کی میٹنگ بلا رہے ہیں کہ آگے کیا کرنا ہے اور اس حوالے سے جلد لائحہ عمل پیش کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں
سہیل آفریدی کھل کر سامنے آگئے چیف جسٹس کو خط لکھ دیا – urdureport.com

