نادرا نے شہریوں کےلئے فیس جمع کرانے کا عمل مزید آسان بنا دیا ہے اور اس میں نئی خصوصیت کو شامل کیا ہے اب شہری راست کیو آرکوڈ کے ذریعے فوری اور بغیر کسی اضافی چارجز کے فیس کی ادائیگی کر سکتے ہیں۔
ترجمان نادرا کے مطابق ملک بھر کے تمام نادرا مراکز سے جاری ہونےوالی ٹوکن سلپس پر راست ادائیگی کا آپشن دستیاب ہے، شہری اپنے بینک اکانٹ ایپ یا موبائل والٹ سے کیو آرکوڈ سکین کر کے چند سیکنڈز میں فیس ادا کر سکتے ہیں اور اس آسان عمل سے وقت کی بھی بچت ہو گی
یہ بھی پڑھیں
نہ قطار نہ انتظار گھر بیھٹے نادرا اپائنٹمنٹ بک کرایں اور وزٹ کر یں – urdureport.com
آن لائن فراڈ سے کیسے بچیں،آدھی دنیا لٹ چکی – urdureport.com
نادرا حکام کے مطابق اس نئے نظام کا مقصد فیس جمع کرانے کے عمل کو تیز، محفوظ اور کیش لیس بنانا ہے تاکہ رجسٹریشن مراکز پر لمبی قطاروں اور نقدی کے استعمال میں کمی لائی جاسکے۔ اس سہولت کے تحت شہری اب گھر بیٹھے یا سروس کائونٹر پر ہی فیس ادا کر سکیں گے۔

