معروف پاکستانی اداکارہ زارا ترین نے ایک پوڈ کاسٹ میں اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ فرحان طاہر کے ساتھ شادی صرف 4 ماہ میں ہی ختم ہوگئی تھی لیکن اس کے بعد باضابطہ معاملات طے ہونے میں وقت لگا۔
اداکارہ زارا ترین اور پاکستانی نژاد امریکی ہالی ووڈ اداکار فرحان طاہر 2021ء میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔ تاہم ان کی شادی تھوڑا عرصہ تک ہی چل سکی اور صرف ڈیڑھ سال بعد 2023ء میں ان کی طلاق کی خبر سامنے آئی تھی۔
زارا ترین نے گفتگو کر تے ہوئے مختلف امور کے ساتھ ساتھ اپنی طلاق کے حوالے سے پہلی بار کھل کر گفتگو کی۔
یہ بھی پڑھیں
ہمارا نکاح دو طریقوں سے کیا گیا،اداکارہ جویریہ عبا سی کا انکشاف – urdureport.com
زارا ترین کا کہنا تھا کہ فرحان طاہر سے میری شادی سال بھر بھی نہیں چلی ہمارے درمیان بیس برس کا فرق تھا پہلے 4 ماہ میں ہی مسئلے مسائل شروع ہوگئے تھے جس کے بعد ہم نے علیحدگی اختیار کرلی تھی، لیکن قانونی طور پر طلاق میں وقت لگا۔
انہوں نے کہا کہ اگرچہ کسی کے ماضی کے حوالے سے سب کچھ معلوم ہو تب بھی ہم یہ نہیں کہہ سکتے کہ ہم اسے اچھی طرح جانتے ہیں بعد میں علم ہوا کہ مجھے دھوکے میں رکھا گیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ فرحان نے اپنے ماضی کے بارے میں کئی جھوٹ بولے، کئی باتیں خفیہ رکھی گئیں، غلط بیانی کی گئی۔

