• Home  
  • سرسوں کا تیل اینٹی بیكٹیریل جس سے خشكی كا خاتمہ اور بال گھنے۔
- خواتین کارنر

سرسوں کا تیل اینٹی بیكٹیریل جس سے خشكی كا خاتمہ اور بال گھنے۔

سرسوں کا تیل بالوں کی صحت کے لیے قدرتی نعمت قرار سرسوں کا تیل بالوں کی مضبوطی، چمک اور نشوونما کے لیے ایک قدرتی علاج کے طور پر سامنے آیا ہے بہ بالوں كو گھنا اور لمبا بنا نے كا ایك قدرتی طریقہ ہے جس كو خواتین زمانہ قدیم سے ہی استعمال كر رہی ہیں […]

سرسوں کا تیل بالوں کی صحت کے لیے قدرتی نعمت قرار

سرسوں کا تیل بالوں کی مضبوطی، چمک اور نشوونما کے لیے ایک قدرتی علاج کے طور پر سامنے آیا ہے بہ بالوں كو گھنا اور لمبا بنا نے كا ایك قدرتی طریقہ ہے جس كو خواتین زمانہ قدیم سے ہی استعمال كر رہی ہیں بلكہ جدید تحقیق سے یہ ثابت ہوا ہے كہ سرسوں كا تیل سر میں لگا نے سے خشكی اور خارش كا بھی بہترین علاج ہے جس سے مہنگے شمپوز خریدنے سے پیسوں كی بچت بھی ہو جاتی ہے۔ پاکستان سمیت برصغیر میں صدیوں سے روایتی طریقہ علاج کے طور پر استعمال ہونے والا یہ تیل آج بھی جدید دور میں اپنی افادیت برقرار رکھے ہوئے ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ سرسوں کے تیل میں اومیگا تھری فیٹی ایسڈز، وٹامن ای، بیٹا کیروٹین اور اینٹی آکسیڈنٹس کی وافر مقدار پائی جاتی ہے جو نہ صرف جڑوں کو غذائیت فراہم کرتی ہے بلکہ بالوں کو جھڑنے اور قبل از وقت سفید ہونے سے بھی بچاتی ہے۔

تحقیقی رپورٹس کے مطابق سرسوں کا تیل سر کی مالش کے دوران خون کی گردش کو تیز کرتا ہے جس سے جڑیں مضبوط ہوتی ہیں اور نئے بال اگنے میں مدد ملتی ہے۔ اس کے علاوہ یہ تیل اینٹی بیکٹیریل اور اینٹی فنگل خصوصیات کی وجہ سے خشکی اور خارش کے مسئلے کو بھی کم کرتا ہے۔

ماہرین نے بتایا کہ سرسوں کا تیل قدرتی کنڈیشنر کا کردار ادا کرتا ہے۔ اس کے باقاعدہ استعمال سے خشک اور روکھے بال نرم اور چمکدار ہو جاتے ہیں۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ ہفتے میں دو سے تین مرتبہ نیم گرم سرسوں کے تیل سے سر کی مالش کرنے سے بہتر نتائج سامنے آتے ہیں۔

یاد رہے کہ دیسی ٹوٹکوں میں اکثر سرسوں کے تیل کو میتھی دانے، پیاز کے رس یا لیموں کے ساتھ ملا کر استعمال کرنے کی بھی تجویز دی جاتی ہے تاکہ بالوں کی لمبائی اور گھنا پن مزید بڑھایا جا سکے۔

ماہرین کے مطابق، سرسوں کا تیل نہ صرف بالوں کی صحت کے لیے بلکہ مجموعی طور پر سر کی جلد کے لیے بھی ایک قدرتی نعمت ہے جس کا استعمال مضر اثرات سے پاک اور گھریلو علاج کے طور پر کیا جا سکتا ہے۔

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اردو رپورٹ جملہ حقوق محفوظ ہیں