سعودی وزارت حج و عمرہ نے نئی عمرہ پالیسی کا اعلان کر دیا ہے جس کے مطابق سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے عمرہ ویزا ملنے کے ایک ماہ کے اندر سفر لازمی قرار دیا ہے،نئے ضوابط آئندہ ہفتے سے نافذ ہوں گے،۔
علاوہ ازیں غیر ملکہ میڈیا کے مطابق اس سال جون سے اب تک 40 لاکھ سے زائد بین الاقوامی زائرین کے لیے عمرہ ویزے جاری کیے جا چکے ہیں جو گزشتہ برسوں کے مقابلے میں ریکارڈ اضافہ ہے۔
سعودی عرب کی وزارت حج کے مطابق ویزا اجراء کے 30 دن کے اندر سعودی عرب میں داخل نہ ہونے کی صورت میں ویزا خود بخود منسوخ ہو جائے گا۔
نئے قانون کے تحت ویزا ملنے کے بعد سعودی عرب میں داخلے سے قبل کی مدت 3 ماہ سے گھٹا کر ایک ماہ کی گئی ہے تاہم سعودی عرب میں داخل ہونے کے بعد عازمین کو قیام کے لیے پہلے کی طرح 3 ماہ کا وقت ہی ملے گا۔
سعودی عرب کی قومی کمیٹی برائے عمرہ کے مشیر احمد با جیفر نے کہا کہ نئے ضوابط آئندہ ہفتے سے نافذ ہوں گے، یہ اقدام وزارت حج و عمرہ کی جانب سے عمرہ زائرین کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں
سرکاری حج سکیم دوسری قسط بروقت جمع نہ کرانے والے حج پر نہیں جا سکیں گے – urdureport.com
2025 کےحاجیوں کو ساڑھے تین ارب کی واپسی ، نئے حاجیوں کو مزید سہولتیں۔سردار یوسف – urdureport.com

