• Home  
  • سوئی نادرن گیس پائپ لائن حکام کو توہین عدالت میں شو کاز نوٹس جاری
- پاکستان

سوئی نادرن گیس پائپ لائن حکام کو توہین عدالت میں شو کاز نوٹس جاری

این ائی آر سی عدالت نے سوئی نادرن گیس پائپ پلان (ایس این جی پی ایل )کے حکام کو پانچ سال سے عدالتی احکامات پر عمل درامد نہ کرنے پر توہین عدالت کے کیس میں شو کاز نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ہے ۔ نیشنل انڈسٹریل ریلیشنز کمیشن کے جج جناب منور […]

این ائی آر سی عدالت نے سوئی نادرن گیس پائپ پلان (ایس این جی پی ایل )کے حکام کو پانچ سال سے عدالتی احکامات پر عمل درامد نہ کرنے پر توہین عدالت کے کیس میں شو کاز نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ہے ۔

نیشنل انڈسٹریل ریلیشنز کمیشن کے جج جناب منور حسین طوری کے روبرو ایس این جی پی ایل کے ملازمین یاسر محمود اور کامران یوسف وغیرہ پیش ہوئے اور انہوں نے عدالت کو بتایا کہ سوئی نادرن گیس پائپ لائن کو عدالت نے ان کی بحالی کے حوالے سے احکامات جاری کر رکھے ہیں تاہم ایس این جی پی ایل ان احکامات پر عمل درامد نہیں کر رہا اور پانچ سال کا عرصہ گزر چکا ہے کہ وہ عدالتوں میں دھکے کھا رہے ہیں۔

جس پر جج جناب منور حسین طوری نے سخت نوٹس لیا اور اپنے احکامات جاری کرتے ہوئے ایس این جی پی ایل کے حکام کو توہین عدالت میں شو کاز نوٹس جاری کر دیے اور اپنے آرڈر میں انہوں نے لکھوایا کہ عدالت کو اس بارے اگاہ کیا جائے کہ اب تک عدالتی احکامات پر عمل درامد کیوں نہیں کیا گیا ۔کیوں نہ مدعا علیہان کے خلاف توہین عدالت کے کاروائی شروع کی جائے۔ درخواست گزاروں نے عدالت کے روبرو اپنی

درخواستوں میں ایس این جی پی ایل کے انتظامی حکام اور ایچ آر ڈیپارٹمنٹ کے افسران کو فریق بنایا ہوا ہے۔عدالت نے مزید سماعت چار نومبر تک ملتوی کر دی۔

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اردو رپورٹ جملہ حقوق محفوظ ہیں