وفاقی حکومت نے سونے کی درآمد و برآمد پر عائد پابندی ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سونے کی تجارت پر پابندی مئی 2025 میں اس وقت عائد کی گئی تھی جب ملک میں سونے کی اسمگلنگ کی شکایات سامنے آئی تھیں۔
وزارتِ تجارت نے اس حوالے سے ہدایات جاری کرتے ہوئے بین الاقوامی سطح پر سونے کی تجارت سے متعلق معطل شدہ ایس آر او کو بحال کر دیا ہے۔ حکومت نے قیمتی دھات اور زیورات کی درآمد و برآمد کے فریم ورک میں بھی تبدیلیاں کی ہیں۔

وزارتِ تجارت نے 6 مئی کو 60 دن کے لیے متعلقہ ایس آر او معطل کیا تھا لیکن اب کافی عرصہ تک کوئی نمایاں کیس رپورٹ نہ ہونے کے باعث کابینہ نے سونے کی درآمد و برآمد دونوں پر پابندی ختم کرنے کی منظوری دے دی۔پاکستان بیورو آف اسٹیٹکس کے اعداد و شمار کے مطابق جون اور جولائی 2025 میں سونے کی درآمد صفر رہیا۔
تاجر برادری نے اس حکومتی اقدام کو خوش آئیند قرار دیا ہے۔

