سپریم کورٹ کے اندر ملازمین کی پرائیویٹ افراد سے ملاقاتوں پر پابندی عائد کردی گئی۔اس حوالے سے جاری آفس آرڈر کے مطابق دفتری اوقات میں ملازمین سے ملاقات کی وجہ سے کام متاثر ہوتا ہے، دفتری اوقات میں ملازمین کسی پرائیویٹ شہری سے ملاقات نہیں کرسکیں گے۔
یہ بھی پڑھیں
سپریم کورٹ کی کینٹین میں سلینڈر کے باعث دھماکے سے متعدد افراد زخمی – urdureport.com
آفس آرڈر میں مزید کہا گیا ہے کہ ملاقات ضروری ہو تو ملازمین سینئر سے اجازت لے کر سہولت مرکز میں 5 منٹ ملاقات کرسکیں گے۔

