پنجاب حکومت نے طلبا و طالبات کی تعلیم اور ٹیکنالوجی تک آسان رسائی کو یقینی بنانے کے لیے ایک جدید لیپ ٹاپ پروگرام کا آغاز کیا ہےجس کے تحت طلبہ کو میرٹ پر جدید لیپ ٹاپ میرٹ فراہم کیے جائیں گے، جس کے لیے پورٹل پر آن لائن اپلائی کرنا ہوگا۔
اہلیت کا معیار
اس پروگرام میں حصہ لینے کے لیے ضروری ہے کہ طلبا و طالبات پنجاب کے کسی بھی ضلع کے رہائشی ہوں۔
پروگرام میں بی ایس کے پہلے یا دوسرے سمسٹر کے طلبہ پبلک یونیورسٹی یا کالج، منتخب پرائیویٹ یونیورسٹی، پبلک میڈیکل، ڈینٹل اور نرسنگ کالجز سے درخواست دے سکتے ہیں۔
تعلیمی معیار:
• پبلک یونیورسٹی یا کالج کے طلبہ کے لیے کم از کم 65 فیصد انٹرمیڈیٹ مارکس
• پبلک میڈیکل اور ڈینٹل یونیورسٹی کے طلبہ کے لیے کم از کم 80 فیصد انٹرمیڈیٹ مارکس
• ڈی وی ایم کے طلبہ کے لیے کم از کم 75 فیصد انٹرمیڈیٹ مارکس
مزید پڑھئیے
پاکستان کی ٹی20 ورلڈ کپ میں شرکت کا فیصلہ جمعے یا آئندہ پیر کو ہوگا ، محسن نقوی – urdureport.com
ایمان مزاری اور ان کے شوہر ہادی علی چھٹہ کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا – urdureport.com
درخواست دینے کا طریقہ:
دلچسپی رکھنے والے طلبہ مندرجہ ذیل آفیشل پورٹل پر جا کر اپنی درخواست جمع کروا سکتے ہیں۔
CM Punjab Laptop Program | Home
آخری تاریخ:
اس پروگرام میں درخواستیں 15 فروری 2026 تک جمع کرائی جا سکتی ہیں۔

