ترجمان وزارت مذہبی امور نے کہا ہے کہ عازمین حج "سعودی ویزہ بائیو” ایپ کے ذریعے گھر بیٹھے اپنی بائیو میٹرک جلد از جلد مکمل کریں ۔
ترجمان مذہبی امور نے ایک بیان میں کہا کہ حج ویزہ کے لیے سعودی بائیو میٹرک کروانا لازم ہے،بائیو میٹرک نہ ہونے کی صورت میں حج ویزہ نہیں لگے گا۔
ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ موبائل ایپ سے بائیو میٹرک مکمل کرنے کے لیے متعلقہ بینک برانچ سے بھی مدد لے سکتے ہیںاگر ایپ سے بائیو میٹرک نہ ہو سکے تو قریبی سعودی تاشیر سینٹر سے 8 فروری سے قبل بائیو میٹرک کروا لیں
مزید پڑھئِے
عازمین حج کو سعودی ویزا بائیو ایپ کے ذریعے بائیومیٹرک جلد مکمل کرنے کی ہدا یت – urdureport.com
پاکستانیوں کے لیے خوشخبری سویڈن میں سکالرشپ اوپن،آئلٹس کی شرط بھی ختم – urdureport.com
ترجمان نے مزید کہا کہ عازمین حج کے لئے سعودی تاشیر سینٹرز کے اوقات پیر تا جمعہ دن 1 تا 5 بجے مقرر ہیں۔
زحمت سے بچنے کے لئے صرف مقررہ اوقات کے دوران سعودی تاشیر سینٹر جائیں
مزید تفصیلات کے لیے ’’پاک حج 2026‘‘ موبائل ایپ ملاحظہ فرمائیں۔


