علیزے شاہ مختلف تنازعات کی وجہ سے اکثر سوشل میڈیا پر خصوصی توجہ کا مرکز بنی رہتی ہیں اب گکو کارہ شازیہ منظور ان کی تنقید کی زد میں آگئیں۔
پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ علیزے شاہ نے گلوکارہ شازیہ منظور پر شدید تنقید کی ہے جس میں ان کے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے تنازعات میں سے ایک شازیہ منظور کے ساتھ دسمبر 2021ء میں فیشن شو کے دوران ہونے والا جھگڑا بھی شامل ہے۔
یہ بھی پڑھئیے
یہ جھگڑا فیشن شو میں گلوکارہ کی پرفارمنس کے دوران اداکارہ کے ریمپ پر گرنے کے بعد شروع ہوا تھا۔
حال ہی میں شازیہ منظور نے اپنے ایک انٹرویو کے دوران جب یہ دعویٰ کیا کہ میں نے فیشن شو کے دوران علیزے شاہ کو جان بوجھ کر دھکا نہیں دیا تو یہ تنازع ایک بار پھر سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گیا۔

