پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیر مین عمران خان کی صحت اور ان کی آنکھ کی بیماری کے حوالے سے اسلام آباد کے پمز پستال کے ایگزیکٹو ڈائریکٹوپروفیسر رانا عمران سکندر کا بیان بھی سامنے آگیا ہے۔

پمز پستال کے ایگزیکٹو ڈائریکٹوپروفیسر رانا عمران سکندر نے سوشل میڈیا ایپ ایکس پر بیان جاری کیا تاہم طبی امراض کے ماہرین کا کہنا تھا کہ اس ضمن میں ان کے رشتہ داروں کو اطلاع نہ دیکر آپریشن کے پروٹوکول پر عمل نہیں کیا گیا جس سے ایک نیا تنازع شروع ہو گیا۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان نے آنکھ میں کم دکھائی دینے کی شکایت کی جس پر جیل میں مکمل معائنہ ہوا۔
انہوں نے کہا کہ پھر عمران خان کو ہفتے اور اتوار کی رات پمز لا کر انہیں علاج کے آپشن بتائے گئے ان کی رضامندئ سے انہیں انجیکشن لگائے گئے یہ عمل آپریشن تھیٹر میں بیس منٹ میں مکمل ہوا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ اس پراسس کے دوران مریض تندرست حالت میں تھا، اس عمل کا مکمل ہو نے کے بعد ان کو ہسپتال سے ڈسچارج کیا گیاا ۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماوں اور عمران خان کی بہنوں کا یہی مطالبہ رہا کہ ان کی ملاقات کرائی جائے اور اس اپریشن کے با رئے میں کیو ں بے خبر رکھا گیا۔
یہ بھی پڑھئِے

