انگلش کرکٹ ٹیم کے آل راونڈر مایہ ناز بیٹسمین معین علی دوسرے کھلاڑی ہیں جنہو ں نے بھارتی لیگ چھوڑ کر پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے۔
انگلش آل راؤنڈر کا کہنا ہے کہ میں ایچ بی ایل پی ایس ایل کے نئے سیزن میں شامل ہونے پر زیادہ پرجوش ہوں، میں ایک نئے اور خاص تجربے کےلیے تیار ہوں۔
معین علی نے مزید کہا کہ پی ایس ایل اپنے بہترین معیار اور ورلڈ کلاس ٹیلنٹ کی وجہ سےنمایاں مقام رکھتی ہے، پاکستان میں کھیلنا ہمیشہ اچھا رہا ہے، شائقین کا غیر معمولی جوش اور جذبہ قابل دید ہے
یہ بھی پڑھئیے
تو یہ الوداع ہے، ملتان سلطان سے علی ترین الگ ہو گئے،جذباتی بیان جاری – urdureport.com
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2026,آئی سی سی نے شیڈول اور وینیوز کا اعلان کردیا۔ – urdureport.com
معین علی جنوبی افریقی ٹیم کے سابق کپتان فاف ڈوپلیسی کے بعد دوسرے کھلاڑی ہیں، جنہوں نے بھارتی لیگ کے بجائے پی ایس ایل کھیلنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔


