• Home  
  • فلک جاوید خان نے عظمیٰ بخآری کی كونسی ویڈیو سوشل میڈیا پر شئیر كی؟
- پاکستان

فلک جاوید خان نے عظمیٰ بخآری کی كونسی ویڈیو سوشل میڈیا پر شئیر كی؟

پی ٹی آئی کی سرگرم کارکن صنم جاوید کی بہن سوشل میڈیا ایکٹوسٹ فلک جاوید خان کو لاھور کی عدالت نے پانچ روز کے لیے نیشنل سائبر کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی کی تحویل میں دے دیا ہے۔ جن پر ایك الزام یہ بھی ہے كہ انہو ں نے مسلم لیگی رہنما عظمیٰ بخاری كی ایك نا […]

uzma bukhari falak javed video controvercy، فلك جاوید عظمیٰ بخاری ویڈیو


پی ٹی آئی کی سرگرم کارکن صنم جاوید کی بہن سوشل میڈیا ایکٹوسٹ فلک جاوید خان کو لاھور کی عدالت نے پانچ روز کے لیے نیشنل سائبر کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی کی تحویل میں دے دیا ہے۔ جن پر ایك الزام یہ بھی ہے كہ انہو ں نے مسلم لیگی رہنما عظمیٰ بخاری كی ایك نا زیبا ویڈیو شئیر كی ۔

این سی سی آئی اے نے عدالت کو بتایا کہ انھیں بدھ کے روز لاہور کے علاقے اچھرہ سے گرفتار کیا گیا ہے ان سے تحقیقات جاری ہیں۔تاہم بعض مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق انھیں لاہور کی پولیس نے اسلام آباد سے گرفتار کیا تھا جس کے بعد انھیں لاہور منتقل کیا گیا اور لاھور میں ان گرفتاری ڈالی گئی ہے۔

سائبر کرائم ایجنسی نے عدالت سے ان کے 30 روز کے لیے جسمانی ریماند کی استدعا کی اور بتایا کہ فلک جاوید دو مختلف مقدمات میں مطلوب ہیں۔

ان میں متنازع قانون پیکا کے تحت درج ایک مقدمہ ’سوشل میڈیا پر ریاست اور اس کے اداروں کے خلاف پراپیگینڈا اور فیک نیوز پھیلانے‘ سے متعلق ہے تاہم دوسرے مقدمے کی مدعی صوبہ پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری ہیں۔

2024 ایف ائی اے میں درج اس مقدمے میں عظمیٰ بخاری نے الزام عائد کیا تھا کہ فلک جاوید نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے ایک ویڈیو جاری کی جس میں انھوں نے ایک فیک نازیبا ویڈیو کو عظمیٰ بخاری کے نام سے منسوب کیا ہے اور آگے پھیلایا ہے اس لیے ان کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے۔فلک جاوید لگ بھگ ایک برس تک گرفتاری سے بچتی رہی تھیں اور روپوش رہیں تاہم اب ان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔


وکیل این سی سی آئی اے نے بتایا ملزمہ اشتہاری ہیں، ہم نے ملزمہ کی گرفتاری کے لیے 36 ریڈ کیے، ملزمہ کے والد اور والدہ آئے، شامل تفتیش ہو کر چلے گئے اور ملزمہ کو پیش نہ کیا،
مجسٹریٹ نعیم وٹو کی عدالت میں پیش کیا گیا
فلک جاوید کے وکیل میاں علی اشفاق نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ این سی سی آئی اے خود ہی شکایت کنندہ ہے، خود ہی انوسٹی گیشن کررہی ہے۔
انہوں نے مؤقف اپنایا کہ عظمی بخاری کے مقدمے میں کئی سوشل میڈیا کے اکاؤنٹس کو مقدمے میں لکھا گیا۔

فلك جاوید نے كونسی ویڈیو لیك كی ؟

ڈان نیوز لکھتا ہے کہ واضح رہے کہ پاکستان میں ایکس اور انسٹاگرام سمیت فیس بک پر جولائی 2024 سے وزیر

اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کی نامناسب ویڈیو اور اسکرین شاٹس شیئر کیے گئے تھے، جو کہ دراصل جعلی اور ڈیپ فیک تھیں۔

پاک آئی ویری فائی کی ٹیم نے عظمیٰ بخاری کی ویڈیو اور اسکرین شاٹس وائرل ہونے کے بعد اس پر تحقیق کی تھی، جس میں معلوم ہوا تھا کہ نازیبا ویڈیو پر وزیر اطلاعات پنجاب کا چہرہ لگا کر اسے پھیلایا گیا تھا۔

وزیر اطلاعات پنجاب اور رہنما مسلم لیگ (ن) عظمیٰ بخاری کی مبینہ جعلی نازیبا ویڈیو کے خلاف درخواست دائر کی تھی۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا تھا کہ 24 جولائی 2024 کو فلک جاوید کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر عظمی بخاری کے خلاف ایک جھوٹی ویڈیو شئیر کی گئی تھی۔

مزید کہا گیا تھا کہ مذکورہ ویڈیو سیکڑوں افراد کی جانب سے شئیر کی گئی تھی جس سے عظمی بخاری کی شہرت کو نقصان پہنچا۔

درخواست میں استدعا کی گئی تھی کہ عدالت پی ٹی آئی کارکن فلک جاوید سمیت دیگر کے خلاف قانونی کارروائی کی ہدایت جاری کرے، ایف آئی اے کو اس حوالے سے تفتیشی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت جاری کی جائے۔

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اردو رپورٹ جملہ حقوق محفوظ ہیں