قازقستان کے صدر قاسم جومارت توکایووف پاکستان کے سرکاری دورے اسلام آباد پہنچے جن کے اعزاز میں وزیرِ اعظم ہاؤس میں استقبالیے کا اہتمام کیا گیا۔
دونوں ممالک کے درمیان کئی شعبوں میں تعاون کی مفاہمتی یادداشتوں اور اربوں ڈالر کے معاہدوں پر دستخط بھی ہوں گے۔
وزیرِ اعظم ہاؤس اسلام اباد پہنچنے پر وزیرِ اعظم شہباز شریف نے معزز مہمان کا پرتپاک استقبال کیا، دونوں رہنماؤں نے مصافحہ کیا، دونوں رہنماؤں کے درمیان خوش گوار جملوں کا تبادلہ ہوا۔
تقریب کے آغاز پر پاکستان اور قازقستان دونوں ممالک کے ترانے بجائے گئے، چاق و چوبند دستے نے معزز مہمان کو گارڈ آف آنر پیش کیا، صدر قاسم جومارت توکایووف نے گارڈ آف آنر کا معائنہ بھی کیا۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے قازقستان کے صدر سے کابینہ اراکین کا تعارف کروایا۔
قازقستان کے صدر وزیرِ اعظم شہباز شریف کی دعوت پر پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں۔
قازقستان کے صدر کے ساتھ سینئر وزراء اور سرکاری حکام پر مشتمل اعلیٰ سطح کا وفد بھی موجود ہے۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف اور قازقستان کے صدر کے مابین دو طرفہ اور وفود کی سطح پر ملاقاتیں ہوں گی۔
یہ بھی پڑھئِے
معمر قذافی کے جانشین بیٹے سیف الاسلام قذافی کو کیوں قتل کیا گیا – urdureport.com


