وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ صرف 3 دن کےلیے لاہور میں بسنت منانے کی اجازت ہوگی جب کہ اس دوران شہریوں کو موٹر سائیکل کا استعمال کم سے کم کر نے کر نے کی ہدا یت کی گئی ہے۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ خاص پوائنٹس پر پتنگ اور ڈور مل سکے گی ہر جگہ یہ نہیں ملے گی، ٹریفک اور ٹرانسپورٹ والوں سے پلان مانگا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ صرف 3 دن کے لیے لاہور میں بسنت منانے کی اجازت ہوگی، کوشش ہے کہ ان دنوں میں لوگ کم سے کم موٹر سائیکل استعمال کریں۔
یہ بھی پڑھئیے
لاہور میں 6، 7 اور 8 فروری کو بسنت منانے کا فیصلہ – urdureport.com
پنجاب میں بسنت،25سال بعد پتنگ بازی کی مشروط اجازت مل گئی – urdureport.com
وزیر اطلاعات پنجاب نے مزید کہا کہ کچھ علاقوں میں شاید موٹر سائیکل جانے کی اجازت نہیں ہوگی، جو لوگ رولز پر عمل نہیں کریں گے ان کے لیے بہت سخت سزا ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ کوشش ہوگی اگلے سال پورے پنجاب میں بسنت منائیں، یہ ایک فیسٹیول ہے جس کو فیسٹیول کی طرح منانا ہے، تعطیل کا فیصلہ بھی جلد ہوجائے گا۔

