• Home  
  • مریخ پر قدم رکھنے والا پہلا انسان کون ہو گا ؟
- جدید دنیا

مریخ پر قدم رکھنے والا پہلا انسان کون ہو گا ؟

امریکی خلائی ادارے ناسا (NASA) نے اپنے نئے خلابازوں کی نئی فہرست جاری کر دی ہے، جن میں شامل دس باصلاحیت خلاباز اب مستقبل کے ان مشنز کا حصہ بن جایں گے جو کہ خلاؤں میں سفر کریں گے اور انہی میں سے ایک ایسے خلا باز ہوں گے جو کہ چاند کی طرح اپنا […]

امریکی خلائی ادارے ناسا (NASA) نے اپنے نئے خلابازوں کی نئی فہرست جاری کر دی ہے، جن میں شامل دس باصلاحیت خلاباز اب مستقبل کے ان مشنز کا حصہ بن جایں گے جو کہ خلاؤں میں سفر کریں گے اور انہی میں سے ایک ایسے خلا باز ہوں گے جو کہ چاند کی طرح اپنا پہلا قدم مریخ پر رکھ کر انسانی تاریخ رقم کر یں گے۔

ماہرین کے مطابق ان میں سے ایک خلاباز first astronaut on Mars وہ خوش نصیب ہوگا جو تاریخ میں پہلی بار مریخ (Mars) کی سرزمین پر قدم رکھ کر انسانیت کے نئے دور کا آغاز بھی کرے گا، یہ اعلان انسان۔کی نئی تسخیر کا اعلان بھی ہے جو مریخ تک رسائی حاصل کرئے گا۔

چار مردوں اور چھ خواتین پر مشتمل یہ گروپ ناسا کی 24 ویں خلا باز کلاس ہے جو 2021ء کے بعد ایجنسی کی پہلی نئی کلاس ہے، ان نئے امیدواروں میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے افراد کا چناؤ کیا گیا ہے ان میں سائنس دان، لڑاکا پائلٹ، انجینئر اور یہاں تک کہ امریکی خواتین کی رگبی نیشنل ٹیم کی ایک سابق رکن بھی شامل ہیں، ان خلا بازوں کو 8 ہزار سے زائد درخواست دہندگان میں سے منتخب کیا گیا جن میں بین بیلی… ٹیسٹ پائلٹ
لارن ایڈگر…ارضیات دان
ایڈم فرہمان … ٹیسٹ پائلٹ
کیمرون جونز …ٹیسٹ پائلٹ
یوری کیوبو … انجینئر
ربیکا لاؤلر … ٹیسٹ پائلٹ
انا مینن… میڈیکل آفیسر
ایمیلڈا ملر… میڈیکل آفیسر
ایرن اوورکیش … ٹیسٹ پائلٹ
کیتھرین اسپائیز …ٹیسٹ پائلٹ

کے نام شامل ہیں۔

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اردو رپورٹ جملہ حقوق محفوظ ہیں