• Home  
  • مرید کے آپریشن مکمل ،انٹرنیٹ سروس میں تعطل،سڑکوں کو کھولنے کا کام جاری
- پاکستان

مرید کے آپریشن مکمل ،انٹرنیٹ سروس میں تعطل،سڑکوں کو کھولنے کا کام جاری

مریدکے میں سوموار کی صبح تک تحریک لبیک کے احتجاجی مارچ کو پولیس کی جانب سے منتشر کر دیا گیا تا ہم اس کے اب وجود باوجود ابھی تک صوبے میں آمد ورفت کا نظام مکمل طور پر بحال نہیں ہو سکا ہے۔پولیس نے پیر کی صبح اعلان کیا تھا کہ مریدکے سے احتجاج کو ختم […]

مریدکے میں سوموار کی صبح تک تحریک لبیک کے احتجاجی مارچ کو پولیس کی جانب سے منتشر کر دیا گیا تا ہم اس کے اب وجود باوجود ابھی تک صوبے میں آمد ورفت کا نظام مکمل طور پر بحال نہیں ہو سکا ہے۔پولیس نے پیر کی صبح اعلان کیا تھا کہ مریدکے سے احتجاج کو ختم کروا دیا گیا ہے۔ جبکہ چھ گھنٹے پر محیط اس آپریشن کے دوران ایک پولیس اہلکار سمیت دیگر کی ہلاکتوں کی اطلاعات ہیں۔
پولیس کا دعویٰ ہے کہ ’غیرقانونی‘ احتجاج کو روکنے کے دوران مظاہرین نے گولیوں، پیٹرول بموں اور پتھروں کا استعمال کیا جس کے نتیجے میں شیخوپورہ فیکٹری ایریا کے ایس ایچ او شہزاد نواز ہلاک ہو گئے
مریدکے میں پولیس اور رینجرز کے مشترکہ آپریشن کے بعد سڑک کو ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا تھا تاہم مذہبی جماعت کے کارکن جلائے گئے کنٹینر کے پاس دوبارہ جمع ہوئے جنہیں وہاں سے منتشر کیا گیا۔
پولیس کی گاڑیوں نے شہر میں فلیگ مارچ بھی کیا جبکہ مذہبی جماعت کی قیادت کے بارے میں ابھی تک درست معلومات دستیاب نہیں ہیں۔
پولیس نے کئی کارکنوں گرفتاری کی تصدیق تو کی ہے البتہ قیادت سے متعلق ابھی تک کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔دوسری جانب مذہبی تنظیم کے وکلا ونگ نے لاہور ایوان عدل کے باہر احتجاج کیا اور پولیس اہلکاروں کو زد وکوپ کیا جس کے بعد مقامی عدالتوں کی سکیورٹی پر مامور پولیس اہلکار وہاں سے چلے گئے جبکہ پنجاب یونیورسٹی نے پیر کے روز ہونے والے اپنے امتحانات منسوخ کر دیے۔
پولیس نے اتوار اور پیر کی درمیانی شب مریدکے قریب جی روڈ کو مظاہرین کو دھرنا ختم کرنے کی وارننگ دی اور عمل نہ ہونے پر آپریشن شروع کر دیا گیا۔

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اردو رپورٹ جملہ حقوق محفوظ ہیں