لیبیا کے سابق رہنما اور برسوں عالمی افق پر چھائے رہے رہنما معمر قذافی کے بیٹے سیف الاسلام قذافی کو قتل کردیا گیا جس کی قذافی خاندان کے قریبی ذرائع نے تصدیق کردی۔
عرب میڈیا کے مطابق سیف الاسلام قذافی کو چار افراد نے باغ میں گولی ماری اور فرار ہوگئے۔
لیبیا کی سرکاری خبر رساں ایجنسی لانا نے ان کے مشیر عبداللّٰہ عثمان کے حوالے سے ان کی موت کی تصدیق کی ہے۔
سیف الاسلام کو طویل عرصے سے اپنے والد کا جانشین سمجھا جا رہا تھا۔انہوں نے 2021ء میں صدارتی انتخاب میں حصہ لینے کا اعلان کیا، تاہم یہ انتخابات غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دیے گئے۔
واضح رہے کہ لیبیا میں انقلاب، معمر قذافی کی حکومت کے خاتمے اور پھر قتل کیے جانے کے بعد بھی سیف الاسلام قذافی کو لیبیا کے عوام کے ایک حصے کی بھرپور سپورٹ حاصل رہی۔
یہ بھی پڑھئیے

