امریکا میں خاتونِ اول میلینیا ٹرمپ کے نام پر بنائی گئی کرپٹو کرنسی "$MELANIA” کے حوالے سے ایک بڑا تنازع سامنے آیا ہے۔ اس کرنسی میں سرمایہ لگانے والے افراد نے اس کرپٹو کرنسی کو بنانے والوں پر فراڈ کا کیس کیا ہے ،اس کرنسی کو ملانیا ٹرمپ نے پروموٹ کیا تاہم مقدمے میں میلینیا ٹرمپ پر کسی غیر قانونی سرگرمی کا الزام نہیں لگایا گیa۔
میلینیا ٹرمپ کا نام صرف لوگوں کو لبھانے کے لیے استعمال کیا گیا تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ اس کوائن میں سرمایہ کاری کریں۔
رپورٹوں کے مطابق یہ مقدمہ دو افراد، بینجمن چو (Benjamin Chow) اور ہیڈن ڈیوس (Hayden Davis) کے خلاف دائر کیا گیا ہے۔ ان پر الزام ہے کہ انہوں نے متعدد کرپٹو کرنسیاں لانچ کر کے پمپ اینڈ ڈمپ اسکیم کے ذریعے پہلے تو ان کی قیمتیں مصنوعی طور پر بڑھائیں اور بعد میں ان کو فرو خت کر کے منافع کمایا، جس سے سرمایہ کاروں کو لاکھوں ڈالرز کا نقصان ہوا۔ انہی میں سے ایک کرپٹو کرنسی $MELANIA بھی تھی، جسے میلینیا ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ایکس” (سابق ٹوئٹر) پر پروموٹ کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں
یوکرین جنگ کو روکنے کے لیے ٹرمپ پوٹن ملاقات منسوخ – urdureport.com
امریکہ میں ٹرمپ مخالف ‘نو کنگز’ مظاہرے لاکھوں شریک،میں بادشاہ نہیں،ٹرمپ – urdureport.com
کوائن کے آغاز پر اس کی قیمت $12.95 فی کوائن تک پہنچ گئی تھی، مگر کچھ ہی عرصے میں گر کر 10 سینٹ سے بھی کم رہ گئی۔ میلینیا ٹرمپ نے اسے جنوری میں اپنے شوہر کے افتتاحی موقع پر متعارف کرایا تھا اور حال ہی میں دوبارہ اس کمپنی کے "Into the Future” نعرے کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کی۔
اس مقدمے سے ٹرمپ خاندان کے کرپٹو کرنسی میں کاروبار اور ممکنہ مفادات کے ٹکراؤ پر نئے سوالات جنم لے رہے ہیں۔

