ملتان سلطانز پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی سب سے مہنگی فروخت ہونے والی ٹیم بن گئی۔
ولی ٹیکنالوجیز نے 2 ارب 45 کروڑ روپے میں ملتان سلطانز کی ٹیم کے ملکیتی حقوق حاصل کرلیے ہیں۔
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیم ملتان کو ولی ٹیک نے نام تبدیل کر کے راولپنڈی رکھ دیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے تکنیکی جانچ پڑتال کے بعد پانچ گروپس کو نیلامی کے لیے اہل قرار دیا گیا ۔ اہل قرار پانے والی گروپس میں ڈی ایس ایم (ڈہرکی شوگر ملز)، ولی ٹیکنالوجیز، سی ڈی وینچرز، پارٹیکل اگنائیٹر اور ایم نیکسٹ شامل ہیں۔ واضح رہے کہ ڈی ایس ایم گروپ ملتان سلطانز کے سابق مالک علی ترین کا گروپ ہے۔
پی ایس ایل کی دو نئی فرنچائز کی فروخت کے بعد ملتان سلطانز کی بولی کا آغاز ایک ارب 82 کروڑ روپے سے کیا گیا تھا۔
سی ڈی وینچرز کی جانب سے ابتدائی طور پر 2 ارب 6 کروڑ روپے کی بولی لگا گئی، جس کے بعد ولی ٹیکنالوجیز نے 2 ارب 7 کروڑ جبکہ پارٹیکل اگنائیٹر نے لمبی چھلانگ لگاتے ہوئے 2 لاکھ 15 ہزار روپے کی بولی لگائی۔
جس کے بعد نیلامی دلچسپ مرحلے میں داخل ہوگئی ہے ۔
اس وقت سی ڈی وینچرز کی جانب سے 2 ارب 35 کروڑ کی قیمت لگائے جانے کے بعد ولی ٹیکنالوجیز نے 2 ارب 45 کروڑ روپے کی بلند ترین قیمت لگا دی ہے اور ملتان سلطان کو خرید لیا۔

