بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی ملائیشیا میں ہونے والے ایسوسی ایشن آف جنوب مشرقی ایشیائی ممالک (آسیان) سربراہی اجلاس میں براہ راست شامل نہیں ہوں گے بلکہ انہوں نے ورچوئل یعنی آن لائن شرکت کا فیصلہ کیا ہے۔انڈین وزارت خارجہ کے بیان میں اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ ’وزیر اعظم مودی 26 اکتوبر کو آسیان اجلاس میں آن لائن شامل ہوں گے۔
بھارتی وزیر اعظم۔نریندرا مودی کے اجلاس میں براہ راست شرکت نہ کر نے کے فیصلے کو شک و شہبات سے دیکھا جا رہا ہے کہ مودی امریکہ صدر ٹرمپ کا سامنا نہیں کر نا چاہتے۔واضع رہے کہ ایس جے شنکر 27 اکتوبر کو ملائیشیا میں ہونے والی آسیان ممالک کی 20ویں کانفرنس میں وزیر اعظم مودی کی نمائندگی کریں گے۔
وزیر اعظم نریندر مودی عالمی تقریبات میں خود شمولیت کے لیے شہرت رکھتے ہیں۔لیکن وہ ۔ کوالالمپور سمٹ میں خود شریک نہیں ہوں گے جہاں ڈونلڈ ٹرمپ شرکت کر رہے ہیں اس لیے ان کی غیر حاضری کو ایک غیر معمولی فیصلے کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔
کانگریس لیڈر جے رام رمیش نے کہا کہ آیا وزیر اعظم مودی امریکی صدر ٹرمپ کا سامنا نہیں کرنا چاہتے۔

