• Home  
  • مونس الٰہی کو انٹرپول سے بڑا ریلیف مل گیا ، تمام الزامات جھوٹے قرار
- پاکستان

مونس الٰہی کو انٹرپول سے بڑا ریلیف مل گیا ، تمام الزامات جھوٹے قرار

پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنماء چوہدری مونس الٰہی کے خلاف انٹرپول میں حکومت کے الزامات ثابت نہ ہونے پر جاری دو سالہ تحقیقات بند کر دی گئیں۔ حکومتِ پاکستان نے مونس الٰہی کے خلاف قتل، فراڈ اور اختیارات کے غلط استعمال کے الزامات کے تحت انٹرپول سے حوالگی کی درخواست دی تھی۔ مونس الٰہی کے […]

پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنماء چوہدری مونس الٰہی کے خلاف انٹرپول میں حکومت کے الزامات ثابت نہ ہونے پر جاری دو سالہ تحقیقات بند کر دی گئیں۔

حکومتِ پاکستان نے مونس الٰہی کے خلاف قتل، فراڈ اور اختیارات کے غلط استعمال کے الزامات کے تحت انٹرپول سے حوالگی کی درخواست دی تھی۔

مونس الٰہی کے وکیل کا کہنا ہے کہ انٹرپول کا فیصلہ انصاف کی جیت ہے۔ حکومت نے سیاسی بنیادوں پر کیسز بنائے لیکن مونس الٰہی آج بھی اپنے مؤقف پر قائم ہیں اور عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

ذرائع کے مطابق انٹرپول نے تمام شکایات اور شواہد کا تفصیلی جائزہ لیا، تاہم مونس الٰہی پر لگائے گئے الزامات کے حق میں کوئی ثبوت نہیں ملا۔ اس کے بعد بارسلونا میں مقیم مونس الٰہی کا نام انٹرنیشنل الرٹ سے ہٹا دیا گیا ہے۔

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اردو رپورٹ جملہ حقوق محفوظ ہیں