حکومت نے آر ایل این جی کنکشن کیلئے نئی درخواستیں دینے والے صارفین کو گیس مہنگی کر نے بارئے خبردار کردیا ہے۔
اس ضمن میں وفاقی وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے آر ایل این جی کنکشن کیلئے درخواست دینے والوں کو باور کرایا ہے کہ صارفین یہ بات ذہن میں رکھیں کہ آر ایل این جی کی قیمت سوئی گیس سے زیادہ ہوگی اور بل معمول سے زائد آئینگے۔صارفین ہیٹر اور گیزر احتیاط سے استعمال کریں۔
یہ بھی پڑھیں
وزیراعظم نے ملک بھرمیں گھریلو صارفین کیلئے گیس کنکشن بحالی کا افتتاح کر دیا۔ – urdureport.com
سمندر میں تیل کی تلاش کے لیے پاکستان کو 23بلاکس کی کامیاب بولیاں ، بڑی کامیابی – urdureport.com
پارلیمانی سیکریٹری میاں خان بگٹی نے کہا کہ حکومت نےآر ایل این جی کے کنکشن پر پابندی ختم کردی ہے۔ گیس کے کنکشن کی ڈھائی لاکھ درخواستیں موصول ہوئی ہیں، پہلی ترجیح ان صارفین کو ملے گی جنہوں نے اپلائی کیا ہے۔


