• Home  
  • نمیبیا اور زمبابوےکی ٹیمیں ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈ کپ میں پہنچ گئیں
- کھیل

نمیبیا اور زمبابوےکی ٹیمیں ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈ کپ میں پہنچ گئیں

افریقا سے نمیبیا اور زمبابوے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پہنچ گئے۔اس سے قبل آئی سی سی یورپ کوالیفائر میں اٹلی نے پہلی بار ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرلیا تھا جبکہ نیدر لینڈز بھی یورپ سے کوالیفائی کرچکا ہے۔ اب ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کے لیے باقی 3 ٹیموں کا فیصلہ امریکا […]

t20 cricket world cup

افریقا سے نمیبیا اور زمبابوے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پہنچ گئے۔اس سے قبل آئی سی سی یورپ کوالیفائر میں اٹلی نے پہلی بار ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرلیا تھا جبکہ نیدر لینڈز بھی یورپ سے کوالیفائی کرچکا ہے۔

اب ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کے لیے باقی 3 ٹیموں کا فیصلہ امریکا سے ایک اور ایشیا/ایسٹ ایشیا پیسیفک خطے سے 3 ٹیمیں شامل ہوں گی۔ 

آئی سی سی کے مطابق اگلے سال ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں مجموعی طور پر 20 ٹیمیں شرکت کریں گی،جن میں میزبان بھارت اور سری لنکا کے علاوہ افغانستان، آسٹریلیا، بنگلادیش، انگلینڈ، جنوبی افریقا، ویسٹ انڈیز، امریکا اور نیوزی لینڈ گزشتہ ورلڈ کپ کے سپر ایٹ مرحلے میں پہنچنے کے باعث پہلے ہی کوالیفائی کر چکے ہیں۔

پاکستان، نیوزی لینڈ اور آئرلینڈ نے اپنی آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل رینکنگ کی بنیاد پر براہ راست ایونٹ میں کوالیفائی کیا ہے۔

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اردو رپورٹ جملہ حقوق محفوظ ہیں