امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ میں نے سنا ہے اب پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ چل رہی ہے، مجھے اسے واپس آکر دیکھنا ہوگا۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا سے جاتے ہوئے طیارے میں صحافیوں سے پاک افغان جنگ سے متعلق گفتگو کی صدر دونلڈ ٹرمپ سے مختلف سوالات کیے گئے جن کے جواب میں صدر ٹرمپ نے ایک مرتبہ پحر پاک بھارت جنگ کا ذکر چھیڑ دیا۔ صدر ٹرمپ نے بتایا کہ پاکستان اور بھارت کی جنگ ٹیرف کی مدد سے روکی تھی۔
امریکی صدر کا کہنا تھا کہ میں پھر ایک اور کوشش کروں گا کیونکہ میں جنگیں حل کرنے میں ماہر ہوں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف، برطانیہ کے وزیرِ اعظم کیئر سٹارمر سمیت متعدد عالمی رہنما غ زہ امن منصوبے کے اجلاس میں شرکت کے لیے مصر پہنچ رہے ہیں
یہ بھی پڑھیں
پاک افغان بارڈر فائرنگ،پاک فوج کا بھر پور جواب متعدد افغانی فوجی ہلاک – urdureport.com
واضح رہے کہ افغان طالبان اور بھارت کے حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے حملے بعد پاک فوج نے منہ توڑ جواب دیتے ہوئے طالبان اور فتنہ الخوارج کی متعدد چوکیاں تباہ کردیں، دشمن کی 21 پوزیشنز پر وقتی قبضہ کرلیا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق طالبان کیمپوں اور چوکیوں پر فضائی ضربیں اور کارروائیاں بھی کی گئیں، طالبان فورسز اور ان سے وابستہ فتنہ الخوارج کے دو سو سے زیادہ جنگجو ہلاک کیے ہیں۔دہشت گرد اپنی چوکیاں اور کمین گاہیں چھوڑ کر بھاگ گئے، جھڑپوں میں پاک فوج کے 23 بہادر جوانوں نے دفاع وطن میں جام شہادت نوش کیا، جبکہ 29 سپاہی زخمی ہوئے ہیں۔


