• Home  
  • وزارت خارجہ کی ایران امریکا مذاکرات میں پاکستان کو دعوت کی تصدیق
- ٹاپ سٹوری

وزارت خارجہ کی ایران امریکا مذاکرات میں پاکستان کو دعوت کی تصدیق

دفتر خارجہ نے ایران اور امریکا کے درمیان رواں ہفتے استنبول میں شیڈول مذاکرات میں پاکستان کو دعوت کی تصدیق کردی۔  ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی نےمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو امریکا ایران مذاکرات میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق امریکا ایران مذاکرات رواں ہفتے استنبول میں […]

دفتر خارجہ نے ایران اور امریکا کے درمیان رواں ہفتے استنبول میں شیڈول مذاکرات میں پاکستان کو دعوت کی تصدیق کردی۔ 

ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی نےمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو امریکا ایران مذاکرات میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق امریکا ایران مذاکرات رواں ہفتے استنبول میں منعقد ہو رہے ہیں، امریکا، ایران مذاکرات بیک ڈور چینل کوششوں سے ممکن ہوئے۔ مذاکرات کے لیے پاکستان اور ترکیہ بیک ڈور کوششیں کر رہے تھے۔

امریکی اور ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ امریکا اور ایران جوہری مذاکرات جمعے کو ترکیہ میں دوبارہ شروع ہوں گے۔

خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ امریکا ایران جوہری مذکرات پانچ ادوار کے بعد مئی 2023 سے تعطل کا شکار تھے۔

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اردو رپورٹ جملہ حقوق محفوظ ہیں