وزیرِاعظم شہباز شریف نے جناح میڈیکل کمپلیکس اور دانش یونیورسٹی کے منصوبے کی تکمیل میں شفافیت یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

وزیر اعظم کو سی ڈی اے حکام پر بریفنگ میں بتایا گیا کہ انہوں نے سری نگر ہائی انٹر چینج کے لیے این ایچ اے کے لیے ہدایات دے دی ہیں ،این ایچ اے سر ی نگر انٹر چینج بنا نے پر کام کر رہا ہے۔
وزیرِاعظم شہباز شریف نے جناح میڈیکل کمپلیکس اور دانش یونیورسٹی کی سائٹس کا دورہ کیا ہے۔
اس موقع پر انہیں جناح میڈیکل کمپلیکس کی تعمیر سے متعلق مختلف امور پر بریفنگ دی گئی۔
یہ بھی پڑھئیے
بریفنگ میں بتایا گیا کہ ماہرین کی مشاورت سے منصوبے کا پی سی ون تیار کیا گیا ہے۔
وزیرِاعظم شہباز شریف نے گفتگو کرتے ہوئے ہدایت کی کہ تعمیراتی کام کے لیے بہترین معیار کی حامل کمپنیوں کی خدمات حاصل کی جائیں۔
انہوں نے مزید ہدایت کی کہ ادائیگی کا عمل تھرڈ پارٹی کے ذریعے کیا جائے۔


