• Home  
  • وفاقی آئینی عدالت کے پہلے چیف جسٹس،امین الدین کے نام پر اتفاق رائے،چار ججوں کے ابتدائی ٹرانسفر ۔ذرائع
- پاکستان

وفاقی آئینی عدالت کے پہلے چیف جسٹس،امین الدین کے نام پر اتفاق رائے،چار ججوں کے ابتدائی ٹرانسفر ۔ذرائع

وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹس کے طور پر سٹیک ہو لڈرز کے درمیان اتفاق رائے ہو گیا ہے ،ذرائع کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ میں آئینی بینچ کے سربراہ جسٹس امین الدین خان کی آئینی عدالت کے پہلے چیف جسٹس کے طور پر تقرری کی جا ئے گی ۔  پیپلز پارٹی نے آئینی […]

وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹس کے طور پر سٹیک ہو لڈرز کے درمیان اتفاق رائے ہو گیا ہے ،ذرائع کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ میں آئینی بینچ کے سربراہ جسٹس امین الدین خان کی آئینی عدالت کے پہلے چیف جسٹس کے طور پر تقرری کی جا ئے گی ۔ 

پیپلز پارٹی نے آئینی عدالت کے چیف جسٹس کے لیے جسٹس (ر) مقبول باقر کا نام پیش کیا تھا جبکہ اس کے لیے سپریم کورٹ کے چار ججز (جسٹس سید حسن اظہر رضوی، جسٹس مسرت ہلالی، جسٹس عامر فاروق اور جسٹس علی باقر نجفی) کے ناموں پر غور کیا گیا ۔جبکہ جسٹس امین الدین کے نام پر اتفاق کیا گیا ہے۔ 

ابتدائی طور پر حکومت نے اس نئی عدالت کیلئے سات رکنی بینچ کی تجویز دی تھی، لیکن پیپلز پارٹی نے یہ تعداد 9؍ تک بڑھانے پر زور دیا، تاکہ ہر صوبے سے دو ارکان شامل ہوں جبکہ ایک رکن اسلام آباد سے ہو۔ 

وفاقی آئینی عدالت کی ابتدائی تشکیل کیلئے ہائی کورٹس سے جن ججز کے ناموں پر غور کیا جا رہا ہے اُن میں سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس کے کے آغا اور بلوچستان ہائی کورٹ کے موجودہ چیف جسٹس روزی خان، جسٹس ریٹاءرڈ شوکت عزیز صدیقی کے نام شامل ہیں۔ 

ذرائع کے مطابق، ہائی کورٹ کے چار ججز کی تبادلوں سے متعلق بھی مشاورت جاری ہے جنہیں 27ویں ترمیم کی منظوری کے بعد مختلف صوبوں اور ریجنز میں تعینات کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا ان مین اسلام آباد ہائی کے وہ ججز شامل ہیں جنہوں نے سپریم جوڈیشل کونسل کو خط لکھا تھا۔

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اردو رپورٹ جملہ حقوق محفوظ ہیں