سوئڈش اکیڈمی آف سائنس نے امن کے نوبیل انعام کا اعلان کردیا،امن کا نوبیل انعام وینزویلا کی خاتون سیاسی کارکن ماریا کورینا مچاڈو کو دیا گیا۔ جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ مضبوط امیدواروں میں شامل تھے جن کو 2025 کے امن نوبیل ایوارڈ نہیں دیا گیا۔

ماریا کورینا مچاڈوکو ویزویلا میں جمہوریت کیلئے خدمات پرنوبیل انعام سے نوازا گیا،ماریا 2011 سے 2014 تک رکن پارلیمنٹ رہیں، ماریا کورینا مچاڈو وینزویلا کی موجودہ اپوزیشن لیڈر ہیں۔
امریکی صدر اس ایوارڈ کےسب سے بڑےخواہشمند تھے،اسی تناظرمیں ناروے کےسیاستدان ڈونلڈ ٹرمپ کو انعام نہ ملنےکی صورت میں امریکا ناروے کے تعلقات پر ممکنہ اثرات کے لیے خود کو تیار کر رہے ہیں۔ لیکن اس مرتبہ نوبیل امن ایوارڈ کے لیے خاتون سیاستدان کو جمہوریت کے لیے خدمات سرانجام دینے کے صلے میں دیا گیا۔

اس سال 338 اشخاص اور تنظیمیں نوبیل انعام کیلئے نامزد تھیں،امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نوبیل انعام کے مضبوط امیدواروں میں شامل تھے،جبکہ سابق روسی اپوزیشن لیڈر الیگزے نوالنے بھی امیدواروں میں شامل تھے۔

