امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وینزویلا پر امریکی حملے کی تصدیق کردی۔سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں امریکی صدر نے کہا کہ امریکا نے وینزویلا اور اس کے لیڈر پر بڑے پیمانے پر حملہ کیا ہے۔
وینزویلا حکومت کے مطابق امریکی حملوں کا مقصد وینزویلا کے تیل اور معدنیات پر قبضہ کرنا ہے۔ امریکا ہمارے وسائل حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہوگا۔
ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وینزویلا کے صدر اور ان کی اہلیہ کو پکڑ کر ملک سے باہر منتقل کیا گیا ہے۔ وینزویلا پر حملے کے لیے بہت اچھی منصوبہ بندی کی گئ
وینزویلا کی حکومت نے ملک میں امریکی حملوں کی تصدیق کردی تھی۔اس سے قبل وینزویلا کے دارالحکومت کاراکاس سمیت مختلف شہروں میں امریکا کی جانب سے حملے کیے گئے تھے۔
یہ بھی پرھئیے
قرآن پاک پر حلف اٹھانا زندگی کا سب سے بڑا اعزاز ہے،زہران ممدانی – urdureport.com
ڈونلڈ ٹرمپ کے حکم پر گرین کارڈ لاٹری پروگرام بھی معطل کر دیا گیا – urdureport.com
دوسری جانب وینزویلا کے نائب صدر نے کہا ہے کہ وینزویلا کے صدر اور ان کی اہلیہ کے بارے میں نہیں جانتے ہیں کہ وہ کہاں ہیں، دونوں شخصیات کے زندہ ہونے کا ثبوت دیا جائے۔
موجودہ صورتحال پر کولمبیا کے صدر نے کہا ہے کہ وینزویلا پر امریکی حملے کے بعد وینزویلا کے ساتھ سرحد پر فوج تعینات کردی ہے۔ادھر اسپین نے وینزویلا میں کشیدگی میں کمی اور عالمی قوانین کے احترام کا مطالبہ کیا ہے۔ روس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ وینزویلا کے خلاف امریکی حملوں پر سخت تشویش ہے، امریکی حملوں کی مذمت کرتے ہیں ، اب ضروری ہے کہ مزید کشیدگی کو روکا جائے۔
وینزویلا کی حکومت نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ یہ حملے دارالحکومت کاراکس، میرانڈا، آراگوا اور لاگویرا ریاستوں میںجنوبی امریکی ملک وینزویلا کی حکومت نے بیان میں کہا ہے کہ امریکا کی فوجی جارحیت کو مسترد کرتے ہیں، ملک میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔


