• Home  
  • ٹرمپ کا اطالوی وزیرِ اعظم کی خوبصورتی پر سوال, اردگان نے سگریٹ نوشی ترک کرنے کا مشورہ دیا
- دنیا

ٹرمپ کا اطالوی وزیرِ اعظم کی خوبصورتی پر سوال, اردگان نے سگریٹ نوشی ترک کرنے کا مشورہ دیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مصر میں منعقدہ مشرق وسطیٰ امن سربراہی اجلاس کے دوران اطالوی وزیرِاعظم جارجیا میلونی کی خوبصورتی کے با رئے میں ایک غیر متوقع بیان دے کر بین الاقوامی سطح پر نئی بحث چھیڑ دی ہے اور اس موقع پر موجود شرکاء کو بھی حیران کر دیا۔صدر ٹرمپ ہمیشہ سے اپنے […]

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مصر میں منعقدہ مشرق وسطیٰ امن سربراہی اجلاس کے دوران اطالوی وزیرِاعظم جارجیا میلونی کی خوبصورتی کے با رئے میں ایک غیر متوقع بیان دے کر بین الاقوامی سطح پر نئی بحث چھیڑ دی ہے اور اس موقع پر موجود شرکاء کو بھی حیران کر دیا۔صدر ٹرمپ ہمیشہ سے اپنے غیر روایتی بیانات اور طرز عمل سے خبروں کی زینت بنے رہتے ہیں۔

واضح رہے کہ صدر ٹرمپ ماضی میں بھی خواتین سے متعلق بیانات اور الزامات کے باعث شدید تنقید کا سامنا کر چکے ہیں۔حالیہ دنوں میں ایک امریکی عدالت نے مصنفہ ای جین کیرول کے ہتکِ عزت کیس میں صدر ٹرمپ پر بھاری جرمانہ بھی برقرار رکھنے کا فیصلہ دیا ہے

اجلاس کے دوران میلونی اسٹیج پر موجود تقریباً 30 عالمی رہنماؤں میں واحد خاتون تھیں۔،ٹرمپ نے خطاب کے دوران اطالوی وزیرِ اعظم کو مخاطب کرتے کہا کہ میں جانتا ہوں کہ اگر کسی عورت کو ’خوبصورت‘ کہوں تو امریکا میں سیاسی کیریئر ختم ہو جاتا ہے لیکن میں چانس لے رہا ہوں، آپ ایک خوبصورت نوجوان خاتون ہیں۔

بعد ازاں صدر ٹرمپ میلونی کی جانب مڑے اور کہا، ’آپ کو خوبصورت کہلوانے پر اعتراض تو نہیں؟ کیونکہ آپ واقعی خوبصورت ہیں۔؛

میلونی اس موقع پر ٹرمپ کے پیچھے کھڑی تھیں اور اِن کا فوری طور پر دیا گیا ردِعمل کیمرے کی آنکھیں قید کرنے میں ناکام رہیں۔ٹرمپ نے مزید کہا کہ میلونی ایک ’ناقابلِ یقین‘  سیاسی رہنما ہیں جنہیں اٹلی میں بہت احترام حاصل ہے اور وہ ایک کامیاب سیاست دان کے طور پر اُبھری ہیں۔

جبکہ مصر کے شہر شرم الشیخ میں امن کانفرنس کے موقع پر ترک صدر رجب طیب اردوان اور اطالوی وزیرِ اعظم جورجیا میلونی کے درمیان ایک دوستانہ مکالمہ کی ویڈیو ترک خبر رساں ایجنسی آئی ایچ اے (İHA) نے جاری کی۔

جب دونوں رہنما ایک دوسرے سے ملے اور مصافحہ کیا تو اردوان نے میلونی سے کہا:

"آپ بہت اچھی لگ رہی ہیں، لیکن آپ کو سگریٹ چھوڑ دینی چاہیے۔”

اس پر میلونی مسکرا کر بولیں مجھے پتہ ہے پتہ ہے

یہ لمحہ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گیا کیونکہ اردوان کو یہ بات کرنے کے لیے جانا جاتا ہے کہ لوگ سگریٹ نوشی چھوڑ دیں — وہ اکثر عوامی تقاریر اور ذاتی ملاقاتوں میں بھی یہی مشورہ دیتے ہیں۔

اٹلی میں اس ملاقات اور مشورے کو دوستانہ قرار دیا جا رہا ہے۔

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اردو رپورٹ جملہ حقوق محفوظ ہیں