امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ اُن کا ملک جوہری تجربے کرے گا کیونکہ دوسرے ممالک بشمول پاکستان، روس، چین اور شمالی کوریا بھی جوہری تجربات کرتے ہیں۔
بی سی سی کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ دعویٰ بی بی سی کے امریکہ میں پارٹنر ’سی بی ایس نیوز‘ کے پروگرام ’60 منٹس‘ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کیا ہے۔ ٹرمپ نے دورانِ انٹرویو دعویٰ کیا کہ دیگر ممالک بھی جوہری تجربات کر رہے ہیں مگر وہ اس بارے میں بتاتے نہیں ہیں۔
پاکستان سمیت دیگر ممالک نے تاحال صدر ٹرمپ کے اِن دعوؤں پر کوئی ردعمل نہیں دیا ہے۔
امریکی صدر کا کہنا ہے کہ ’ہم بھی تجربے کریں گے کیونکہ وہ ٹیسٹ کرتے ہیں اور دیگر بھی کرتے ہیں۔ اور یقینی طور پر شمالی کوریا بھی تجربے کر رہا ہے، پاکستان تجربے کر رہا ہے۔‘
یہ بھی پڑھیں
امریکہ کی اسلام آباد سے پیار کی پینگیں جبکہ انڈیا سے دس سالہ دفاعی معاہدہ – urdureport.com
یاد رہے کہ گذشتہ ہفتے صدر ٹرمپ نے امریکہ کی وزارت جنگ کو حکم دیا تھا کہ وہ بھی دیگر ممالک کی طرح جوہری تجربوں کی تیاری شروع کریں۔
انٹرویو کے دوران صدر ٹرمپ سے ان کے اسی اعلان سے متعلق سوال کیا گیا تھا جس پر ان کا کہنا تھا کہ ’جی ہاں، ہم جوہری تجربات کریں گے جیسا کہ دیگر ممالک کرتے ہیں۔

