• Home  
  • ٹرمپ تقریر کے ٹکڑوں کی ایڈیٹنگ، بی بی سی کے ڈی جی اور نیوز سی ای کیوں مستعفیٰ؟
- دنیا

ٹرمپ تقریر کے ٹکڑوں کی ایڈیٹنگ، بی بی سی کے ڈی جی اور نیوز سی ای کیوں مستعفیٰ؟

بی بی سی کے ڈائریکٹر جنرل ٹم ڈیوی اور ہیڈ آف نیوز ڈیبورا ٹرنَس بی بی سی پر متعصبانہ رویے کے الزامات اور کئی تنازعات کی وجہ سے بڑھتے ہوئے دباؤ کے با عث اپنے عہدوں سے مستعفیٰ ہو گئے ہیں۔ ائریکٹر جنرل اور بی بی سی نیوز کے سربراہ دونوں کے ایک ہی روز […]

بی بی سی کے ڈائریکٹر جنرل ٹم ڈیوی اور ہیڈ آف نیوز ڈیبورا ٹرنَس بی بی سی پر متعصبانہ رویے کے الزامات اور کئی تنازعات کی وجہ سے بڑھتے ہوئے دباؤ کے با عث اپنے عہدوں سے مستعفیٰ ہو گئے ہیں۔ ائریکٹر جنرل اور بی بی سی نیوز کے سربراہ دونوں کے ایک ہی روز مستعفی ہونے کی مثال نہیں ملتی ہے۔

بشکریہ تصویر بی بی سی ویب سائٹ

ڈونلڈ ٹرمپ پر بننے والی بی بی سی پینوراما کی ایک دستاویزی فلم کے متعلق انھیں اِس تنقید کا سامنا تھا کہ ڈاکیومینٹری میں ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریر میں ایڈیٹنگ کر کے ناظرین کو گمراہ کیا گیا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے 6 جنوری 2021 کو واشنگٹن ڈی سی میں تقریر کرتے ہوئے کہا تھا: ’ہم کیپیٹل جا رہے ہیں، اور ہم اپنے بہادر سینیٹرز اور کانگریس کے ارکان کا حوصلہ بڑھائیں گے۔‘تاہم، پینوراما کی ڈاکومینٹری ایڈٹ میں انھیں یہ کہتے ہوئے دکھایا گیا تھا: ’ہم کیپیٹل جا رہے ہیں… اور وہاں میں آپ کے ساتھ ہوں گا۔ اور ہم لڑیں گے۔ ہم بھرپور طریقے سے لڑیں گے۔‘

اس دستاویزی فلم میں ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریر کے ایسے دو حصوں کو ایک ساتھ جوڑ کر دکھایا گیا تھا جن کے درمیان اصل میں 50 منٹ سے زیادہ کا فاصلہ تھا۔اندرونی میمو کی اشاعت کی بعد بی بی سی کو تنقید کا سامنا کرنا پڑا اور وائٹ ہاؤس نے کارپوریشن کو ’100 فیصد فیک نیوز‘ قرار دیا۔

ٹم ڈیوی نے کہا کہ دیگر عوامی اداروں کی طرح، بی بی سی بھی غلطیوں سے مبرا نہیں اور ہمیں ہمیشہ شفاف اورٹرنَس نے کہا کہ پینوراما تنازعہ ’اس نہج پر پہنچ گیا ہے جہاں یہ بی بی سی کو نقصان پہنچا رہا ہے،اس کی حتمی ذمہ داری ان پر عائد ہوتی ہے۔ جوابدہ ہونا چاہیے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے اور کہا کہ بی بی سی کی قیادت استعفی دے رہی ہے یا برطرف کیے جا رہی ہے ’کیونکہ وہ میری چھ جنوری کی بہت اچھی (پرفیکٹ!) تقریر کو ’ڈاکٹرنگ‘ کرتے ہوئے پکڑے گئے ہیں۔‘

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اردو رپورٹ جملہ حقوق محفوظ ہیں