برطانیہ میں دسمبر سے نئے پاسپورٹس کا اجرا شروع ہوگا۔ جس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ نئے پاسپورٹ شاہ چارلس کے نام سے جاری کیے جا یں گے۔،ٹیوڈر تاج صرف شاہی علامت ہے، عام تقریبات میں اس کا استعمال نہیں کیا جاتا، البتہ اس کے انداز (style) اور اس کو اعزاز کی بات سمجھا جاتا ہے۔کی نقل زیورات یا سجاوٹ میں بھی کی جاتی ہے
برطانوی میڈیا کے مطابق وزارت داخلہ نے پاسپورٹ کا نیا ڈیزائن متعارف کرادیا ہے۔،نئے پاسپورٹس پر بادشاہ چارلس کا شاہی نشان میں ’ٹیوڈر تاج‘ نمایاں ہوگا۔

ٹیوڈر تاج Tudor Crownبرطانیہ کی شاہی علامتوں میں سے ایک تاریخی اور اہم تاج ہے جو ٹیوڈر بادشاہت کے دور سے منسوب ہے۔ یہ تاج سب سے زیادہ بادشاہ ہنری ہشتم کے زمانے میں مشہور ہوا اور اسے برطانوی بادشاہت کی طاقت، شان و شوکت اور وحدت کی علامت سمجھا جاتا ہے۔ تیوڈر تاج کی بناوٹ سنہری دھات سے ہوتی تھی، جس پر قیمتی پتھر، موتیاں اور صلیب کے نشانات جڑے ہوتے تھے، جبکہ اندر سرخ مخمل کا کپڑا استعمال کیا جاتا تھا۔
ٹیوڈر اصلی تاج 1649ء میں انگلستان کی خانہ جنگی کے دوران تباہ کر دیا گیا، مگر اس کی شبیہ آج بھی شاہی نشانوں، فوجی بیجز، اور سرکاری علامتوں میں استعمال کی جاتی ہے۔ یوں تیوڈر تاج برطانوی تاریخ میں شاہی عظمت اور تسلسل کی ایک دیرپا علامت بن چکا ہے۔

ٹیوڈر تاج دراصل ٹیوڈر بادشاہت (Tudor Dynasty) کے دور میں شاہی طاقت اور اختیار کی علامت کے طور پر جاری کیا گیا تھا۔جب ہنری ہفتم (Henry VII) نے 1485ء میں جنگِ بوسورتھ (Battle of Bosworth) جیت کر تخت سنبھالا، تو اُس نے انگلینڈ میں ایک نئے ٹیوڈر دور کی بنیاد رکھی۔ اُس وقت ملک طویل خانہ جنگیوں (Wars of the Roses) سے تباہ ہو چکا تھا، اس لیے ہنری ہفتم نے ایک ایسا تاج متعارف کرایا جو ملک میں اتحاد، امن اور شاہی وقار کی علامت بن سکے۔
جہاں پر نئے برطانوی پاسپورٹ میں شاہ کے ٹیوڈر تاج والی تصویر لگا ئی جائے گی وہاں پر نئے پاسپورٹس میں برطانیہ کے قدرتی مناظر شامل ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں
ملکہ الزبتھ کے نشان والے پاسپورٹس میعاد ختم ہونے تک قابلِ استعمال رہیں گے جبکہ،2023ء سے پاسپورٹس بادشاہ چارلس کے نام سے جاری ہو رہے ہیں۔

